ٹیکنالوجی
ژیائومی ٹیکنالوجی عالمی افق پر’ماہانہ آمدنی میں ایپل کومات دے دی
اگست 2021 کے بعد اس بار بھی فلیٹ سیلز برقرار' دوسرا مقام مل گیا' پہلے نمبر پرسام سنگ ہے
لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک) چینی ٹیک کمپنی ژیائومی نے اپنی مصنوعات کی فروخت میں دنیا کے نمبر ون اسمارٹ فون برانڈ ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔کائونٹرپوائنٹ ریسرچ کے مطابق چینی ٹیک کمپنی ژیائومی نے اگست 2024 میں اسمارٹ فون کی عالمی فروخت میں ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ پہلا موقع ہے جب ژیائومی نے اگست 2021 کے بعد سے اس بار بھی فلیٹ سیلز برقرار رکھنے کے باوجود دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ پہلے نمبر پرسام سنگ آتا ہے۔
کانٹرپوائنٹ ریسرچ کے مطابق اسمارٹ فون 360 ماہانہ ٹریکر نے ژیائومی کو اس سال تیزی سے ترقی کرنے والے اسمارٹ فون برانڈز میں سے ایک کے طور پر نشان زد کیا ہے۔
ژیائومی کی ترقی لاطینی امریکا میں کامیاب پروموشنز سے ہوئی جس سے اس کی دیگر اہم مارکیٹوں میں مندی کو دور کرنے میں مدد ملی۔