ٹیکنالوجی

گوگل نے لوکیش ہسٹری میں کیا بڑی تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا؟

بہت جلد گوگل میپس میں محفوظ تمام لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا' اس میں ٹائم لائن فیچر کا وہ ڈیٹا بھی شامل ہوگا جو گوگل میپس آپ کی سرگرمیوں کو ٹریک کرکے محفوظ کرتا ہے

برطانیہ (ماینٹرنگ ڈیسک) گوگل کی جانب سے لوکیشن ہسٹری کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد صارفین کو پتا چلتے ہی پریشان کی لہر دوڑ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بہت جلد گوگل میپس میں محفوظ تمام لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ اس میں ٹائم لائن فیچر کا وہ ڈیٹا بھی شامل ہوگا جو گوگل میپس آپ کی سرگرمیوں کو ٹریک کرکے محفوظ کرتا ہے۔ درحقیقت نئی اپ ڈیٹ کے بعد ماضی کا ڈیٹا گوگل میپس میں محفوظ نہیں ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے بہت جلد صارفین لوکیشن ہسٹری میں کی جانے والی تبدیلیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ یکم دسمبر2024ء کے بعد سے 3 ماہ سے زیادہ پرانا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔ خیال رہے کہ دسمبر 2023ء سے گوگل کی جانب سے آپ کی لوکیشن ہسٹری کو گوگل کلاڈ کی بجائے آپ کی ڈیوائسز میں محفوظ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button