ٹیکنالوجی

ایپل کی نئی مہنگی ترین ڈیوائس کب متعارف کروائی جائیگی؟ تاریخ سامنے آگئی

ایپل طویل ترین عرصے کے بعد نئی مہنگی ترین ٹیکنالوجی ڈیوائس مکسڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ کی شکل میں 5 جون کو متعارف کرانے کی تیاری کررہاہے

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کی نئی مہنگی ترین ڈیوائس 5 جون کو متعارف کرائی جائے گی۔ ایپل طویل ترین عرصے کے بعد نئی ٹیکنالوجی ڈیوائس مکسڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ کی شکل میں متعارف کرانے کی تیاری کررہاہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کے سی ای او ٹم کک جون میں سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران کمپنی کا پہلا مکسڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ متعارف کرائیں گے۔ایپل کے اگیومینٹڈ رئیلٹی اور ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی پر مبنی ہیڈ سیٹ پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا۔ اب اسے5 جون کوکانفرنس میں متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ تاہم رپورٹ میں بتایا گیا یہ ڈیوائس ٹم کک کے ابتدائی ورژن سے مطابقت نہیں رکھتی ہے۔

ایپل کا پہلا ریئلیٹی ہیڈ سیٹ تجرباتی ہوگا اور اسے ریئلیٹی پرو کا نام دیے جانے کا امکان ہے۔درحقیقت ایپل کے سنیئر نائب صدر جونی سروجی نے اس ڈیوائس کو سائنس پراجیکٹ سے تشبیہ دی ہے۔یہ 2015 میں ایپل واچ کے بعد امریکی کمپنی کی پہلی نئی ٹیکنالوجی ڈیوائس ہوگی۔ ایپل کو توقع ہے پہلے سال کے دوران ہیڈ سیٹ کے 9 لاکھ یونٹ فروخت ہوں گے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل کا مقصد 10 برسوں میں اے آر ٹیکنالوجی کو آئی فون کی جگہ دینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button