ٹیکنالوجی

24اکتوبر کے بعد واٹس ایپ کن موبائلز پر بند کر دیا جائیگا؟ چونکا دینے والی خبر آگئی

اس وقت واٹس ایپ 4.1 اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کر رہا ہے تاہم 24 اکتوبر کے بعد واٹس ایپ صرف 5.0 اینڈرائیڈ ورژن پر چلے گا

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) 24اکتوبر کے بعد سوشل میڈیا واٹس ایپ کن موبائلز پر بند کر دیا جائے گا ؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اس وقت واٹس ایپ 4.1 اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کر رہا ہے تاہم 24 اکتوبر کے بعد واٹس ایپ صرف 5.0 اینڈرائیڈ ورژن پر چلے گا۔ لہذا اگر آپ کے پاس 5.0 سے کم والا اسمارٹ فون ہے تو 24 اکتوبر کے بعد اس پر واٹس ایپ چلنا بند ہو جائے گا۔ اسی طرح 24 اکتوبر کے بعد آئی فون پر واٹس ایپ چلانے کے لیے آئی او ایس 12 کا ہونا ضروری ہے لہذا آئی او ایس 12 سے پرانے آئی فون ورژن پر بھی واٹس ایپ کا چلنا بند ہو جائے گا۔

واٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیج میں بتایا کہ جب کسی آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ ختم کی جاتی ہے تو صارفین کو وقت سے پہلے آگاہ کیا جاتا ہے اور اپ گریڈ کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جاتا ہے۔ جس کے لیے ایسے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں۔ دوسری جانب واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم پر واٹس ایپ چینل کا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے بعد اس میسجنگ پلیٹ فارم پر کوئی بھی سلیبرٹی، کمپنی، برینڈ یا پھر عام عوام اپنا چینل بنا سکتے ہیں اور اسے پبلک کے لیے لانچ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button