ٹیکنا لوجی

مہارت سے خون نکالنے والا میڈیکل روبوٹ

 ماہرین نے ایک میڈیکل روبوٹ ایجاد کرلیا ہےجوانسانوں کے مقابلے میں زیادہ مہارت سےخون نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے

جن لوگوں کے بازو کی رگیں واضح ہوتی ہیں، ان کےلیے بلڈ ٹیسٹ کے وقت خون نکلوانا آسان ہوتا ہے کیونکہ پہلی ہی کوشش میں ان کی رگ مل جاتی ہے۔ لیکن اس معاملے میں بعض لوگوں کو شدید پریشانی اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ان کے بازو کی رگ غیرنمایاں ہوتی ہے اور بہت مشکل سے ملتی ہے۔

ایسے میں موٹی موٹی سوئیاں جب ان کے بازو میں تین سے چار مرتبہ چبھوئی جاتی ہیں تو درد سے ان کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔ یہ روبوٹ بطورِ خاص ایسے ہی لوگوں کی تکلیف کم کرنے کےلیے بنایا گیا ہے۔ 31 مریضوں پر کی گئی ابتدائی آزمائشوں کے دوران اس روبوٹ نے مجموعی طور پر 87 فیصد درست کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ رگیں واضح ہونے پر اس کی کارکردگی 97 فیصد دیکھی گئی۔

یہ روبوٹ، جوفی الحال پروٹوٹائپ مرحلے پرہے، بازومیں رگ تلاش کرنے کےلیے الٹراساؤنڈ کا استعمال کرتا ہے اورمصنوعی ذہانت سے لیس ایک الگورتھم سے استفادہ کرتے ہوئے مطلوبہ رگ کو شناخت کرتا ہے۔ اسے بنانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تیز رفتار، محفوظ اور قابلِ بھروسہ ایجاد ہے جومریضوں کوغیرضروری پیچیدگیوں اوراضافی تکلیف سے بچاتی ہے۔

اگرمزید تجربات میں یہ روبوٹ واقعی کامیاب ثابت ہوا تو امید ہے کہ آئندہ چند سال کے دوران یہ عام ہوجائے گا جس سے بطورِخاص ایسے لوگوں کو بہت فائدہ پہنچے گا جن کے بازو کی رگ تلاش کرنے میں طبّی عملے کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

Tags
Back to top button
Close