ٹیکنا لوجی

سب سے بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے آج گزرے گا

سیارچہ زمین سے35 لاکھ 90 ہزارمیل کے فاصلے سے گزرے گا لیکن زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہے

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق آج ایک انتہائی بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا۔اس کی لمبائی ساڑھے 3 ہزار فٹ بتائی جا رہی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ناسا کا کہنا ہے کہ زمین کے قریب سے گزرنے والے سیارچے کی لمبائی ساڑھے 3 ہزارفٹ ہے جب کہ سیارچہ زمین سے35 لاکھ 90 ہزارمیل کے فاصلے سے گزرے گا۔ ناسا کا کہنا ہے کہ زمین کے قریب سے گزرے والے سیارچے سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ امریکی خلائی ادارے ناسا نے اس سیارچے جو اگست 2002 میں دریافت کیا تھا جس کے بعد سے لے کر ب تک اسے ٹریک کیا جارہا ہے۔

Tags
Back to top button
Close