ٹیکنا لوجی

ایپل کی تمام مصنوعات کے لیے ایک ہی چارجرتیار

برقی دستی مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تحت ہمیں سفر کے دوران طرح طرح کے چارجرساتھ رکھنا پڑتے ہیں

برقی دستی مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تحت ہمیں سفر کے دوران طرح طرح کے چارجرساتھ رکھنا پڑتے ہیں۔ لیکن اس ضمن میں ایپل مصنوعات استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب وہ ایک ہی چارجر کے ذریعے ایک ساتھ چار ڈیوائس چارج کرسکتے ہیں۔

اس چھوٹے سے ہرفن مولا چارجر کو واٹس شوگر کا نام دیا گیا ہے جو ایک وقت میں آئی فون، ایپل واچ، میک بک اور ایئرپوڈز کو چارج کرسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک وقت میں یہ پاوربینک بھی ہے اور دوم وائرلیس انداز میں بھی چارجنگ کرسکتا ہے۔ دوسری جانب یہ بہت تیزرفتاراور ہموار انداز میں بیٹری تک الیکٹران پہنچاتا رہتا ہے۔

apple mobile

اگرچہ ایپل کی تمام مصنوعات میں یکسانیت موجود ہے لیکن جب چارجر کی بات کی جائے تو اسمارٹ واچ کا چارجر فون کے چارجر سے الگ ہوتا ہے اور میک بک کا چارجر لامحالہ آئی پیڈ سے مختلف ہی ملے گا۔ اس طرح ہر چارجر کو ساتھ لگانا اورآلات کو زندہ رکھنا بڑا مشکل ہوتا ہے۔

apple lap top ,watches

واٹس شوگر چارجر بہت چھوٹا اور ہلکا پھلکا ہے جسے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آپ اسے گھر سے آفس، دفتر سے ریستوران یا ہوائی اڈوں پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ تاہم اس سے کئی اقسام کے اینڈروئڈ فون بھی چارج کئے جاسکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بہ یک وقت اس سے کئی آلات میں چارج بھرا جاسکتا ہے۔

apple watches

اس میں یو ایس بی سی کے لیے دو پورٹس ہیں اور یو ایس بی اے کے ساتھ ساتھ میگنیٹ وائرلیس چارجنگ کی سہولت موجود ہے۔ لیکن یہی چارجر پاور بینک بھی بن سکتا ہے اور بجلی کی کسی سپلائی کے بغیر بہت سے آلات کو چلائے رکھتا ہے۔ پاور بینک میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری لگائی گئی ہے۔ اس طرح سفر کرتے رہے اور ڈیوائسس کو توانائی پہنچاتے رہیں۔

apple products

صارفین نے اکثر نوٹ کیا ہوگا کہ مختلف ممالک میں پلگ کے پِن کے انداز مختلف ہوتے ہیں۔ اسی مناسبت سے آپ کسی بھی ملک کے حساب سے پلگ لگاسکتے ہیں۔ یہ اہم ایجاد اس وقت کِک اسٹارٹر ویب سائٹ پر کراؤڈ فنڈنگ سے گزررہی ہے اور ایک چارجر کی قیمت 60 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

Tags
Back to top button
Close