ٹیکنا لوجی

کورونا مریضوں کی نشاندہی کے لئے سافٹ ویئر ٹول جاری

 ایپل اور گوگل نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی نشاندہی کرنے کے لیے نیا سافٹ ویئرٹول جاری کردیا۔

گوگل نے اینڈرائیڈ اور ایپل نے آئی او ایس ڈیوائسز میں ایک ایسے بلیو ٹوتھ سسٹم سے متعلق نئی تفصیلات جاری کی ہیں جو کورونا وائرس کے مریضوں کی ٹریکنگ میں مدد فراہم کرے گا۔ایپل اور گوگل نے دنیا کے 22 ممالک میں اسمارٹ فون صارفین کو اپنے قریب کورونا وائرس کا شکار افراد سے آگاہ رکھنے کے لیے  نوٹیفکیشن سافٹ ویئر ٹول جاری کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سافٹ ویئر حاصل کرنے والے ملکوں میں امریکا، اٹلی، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز، لیٹویا اور آئرلینڈ شامل ہیں۔

Tags
Back to top button
Close