ٹیکنا لوجی

فیس ماسک کو عینک کی طرح پہننے کی سہولت

یہ شیلڈ ہوا میں پھیلے کورونا وائرس بخارات کومنہ یا ناک تک پہنچنے سے بھی روکتی ہے

کورونا وائرس کی وبا کےتناظرمیں دنیا بھرمیں نت نئی اختراعات سامنےآرہی ہیں۔ اب ملاحظہ کیجئےایک نئی اورسادہ ایجاد جسےبلاک کا نام دیا گیا ہے۔ اسےآپ عینک کی طرح پہنےجانےوالی شیلڈ قراردے سکتےہیں۔ کورونا وائرس کےپھیلاؤ کوروکنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ باربارمنہ،ناک،آنکھوں پرہاتھ نہ لگائیں اوراسی عمل کوروکنےکےلیےبلاک نامی شفاف فیس شیلڈ تیارکی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہلکی پھلکی اورمؤثرفیس شیلڈ کوعینک کی طرح پہنا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب یہ شیلڈ ہوا میں پھیلے کورونا وائرس بخارات کومنہ یا ناک تک پہنچنے سے بھی روکتی ہے۔ اگر آپ مزید احتیاط کرتے ہوئے کپڑے کا ماسک بھی پہننا چاہتے ہیں تب بھی یہ شیلڈ اس میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ بلاک فیس شیلڈ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ کار، موٹرسائیکل چلانے، سفر کرنے اور ورزش میں بھی پہنی جاسکتی ہے۔

بلاک کو بادحرکیات کے لحاظ سے ڈیزائن کیا گیا ہے یعنی اگر آپ موٹرسائیکل تیزی سے دوڑاتے ہیں تو یہ شفاف کورونا نقاب ہوا کو روکتا نہیں بلکہ ہوا کو ایئروڈائنامکس اصولوں کے تحت تیزی سے گزرنے دیتا ہے۔ بلاک فیس شیلڈ پر ماہرین نے بھی اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پولی کاربونیٹ مٹیریئل سے تیارکردہ شفاف نقاب کو دھوکر بار بار استعمال کرنا ممکن ہے اور اپنی مضبوطی کی بنا پر یہ گر کر ٹوٹتا بھی نہیں ہے۔ بارش اور دھند کی صورت میں پانی اس پر جمع نہیں ہوتا اور یوں اسے بار بار اتارنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ رعایتی قیمت کے ساتھ ایک بلاک فیس شیلڈ کی قیمت صرف 27 ڈالر رکھی گئی ہے۔

Back to top button