ٹیکنا لوجی

جاپان میں فضائی کارکی کامیاب پرواز

جاپانی کمپنی’’اسکائےڈرائیو‘‘ نےدعویٰ کیا ہےکہ انہوں نےچھوٹی پروازکےلیےاڑنے والی کارکا کامیاب تجربہ کیا ہے

عالمی خبررساں ادارے کےمطابق جاپانی کمپنی’’اسکائےڈرائیو‘‘ نےدعویٰ کیا ہے کہ انہوں نےچھوٹی پروازکےلیےاڑنے والی کارکا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ کمپنی نےکاراُڑانےکی ویڈیوبھی وائرل کی جس میں ایک نشست والی کارکواُڑتےہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔

Flying car 1

مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہیلی کاپٹر نما کار 5 فٹ کی بلندی پر کم رفتار کے ساتھ فضا میں اُڑ رہی ہے جب کہ اس میں بیٹھنے کے لیے صرف ایک شخص کی گنجائش ہے۔ کار کے فرنٹ پر چھوٹے پر بھی لگے ہوئے ہیں۔

Flying car 2

یہ کار معروف کار ساز کمپنی ٹویوٹا کی معاونت سے تیار کی گئی ہے جو مسلسل 30 منٹ تک 30 فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کار کی تیاری میں گزشتہ 8 برس سے مصروف کمپنی نے کامیاب پرواز کے اس کار کی مارکیٹ میں دستیابی کے لیے 2023 کا وقت دیا ہے۔

اُڑنے والی کار کا یہ پہلا کامیاب تجربہ نہیں، محض چار رو قبل ہی امریکی فضائیہ نے بھی اپنی ہی تیار کردہ کار کو اڑانے کا کامیاب ابتدائی تجربہ کیا تھا۔

Back to top button