ٹیکنا لوجی

مرسڈیز کی خودکار ڈرائیونگ والی نئی ایس کلاس لگژری کار متعارف

 مرسیڈیز بینز نے خود کار ڈرائیونگ کی سہولت سے مزین نئی ایس کلاس لگژری کار برطانیہ میں متعارف کروا دی۔

مرسڈیز کی نئی ایس کلاس لگژری کار کی قیمت پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ ستر لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔اسٹیرنگ پر نصب پش بٹن کی مدد سے گاڑی آٹو ڈرائیو پر چلے گی، خودکار ڈرائیونگ کی حد رفتار ساٹھ کلومیٹر تک ہے۔برطانیہ میں خودکار ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے قانون کی منظوری کے بعد گاڑی کو برطانیہ میں استعمال کیا جا سکے گا۔خودکار ڈرائیونگ سے سفر کے دوران ڈرائیور کچھ دیر کے لیے آرام کر سکے گا۔ڈرائیور فلم دیکھنے، ٹیکسٹ مسیج کرنے یا کتاب پڑھنے جیسے کام بھی کر سکے گا۔

قبل ازیں کار ساز کمپنی ٹویوٹا کی لگژری ڈویژن نے لکسز کار کا نیا ماڈل میدان میں اتارا تھا۔

2021 ایل سی 500 کنورٹیبل کی قیمت پاکستانی کرنسی میں چونتیس کروڑ روپے بنتی ہے، پہلے خوش قسمت نے گاڑی وصول بھی کر لی ہے۔

لیمیڈڈ انسپائریشن سیریز کی طرز پر بنائی گاڑی کا ایکسٹیریر کلر نیلا ہے، گاڑی کا خوبصورت لیدر ٹریمڈ انٹیریر ہے، دو ہزار گلو گرام وزنی گاڑی میں چار سو اکہتر ہارس پاور وی ایٹ انجن نصب ہے۔

Back to top button