ٹیکنا لوجی

ایپل نےآئی فون 12 متعارف کروانےکا اعلان کردیا

آئی فون 12 براہ راست نشرہونےوالی ایک تقریب میں متعارف کروایا جائےگا

اسمارٹ فونزبنانےوالی معروف کمپنی ایپل نےرواں ماہ آئی فون 12 متعارف کروانےکا اعلان کردیا۔ آئی فون 12 براہ راست نشرہونےوالی ایک تقریب میں متعارف کروایا جائےگا، ممکنہ طورپرآئی فون کےچارنئےماڈلزمتعارف کروائےجائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق عالمی شہرت یافتہ امریکہ کی معروف ترین کمپنی ایپل نےرواں ماہ آئی فون 12 متعارف کروانےکا اعلان کردیا ہے۔  میڈیا رپورٹس کےمطابق آئی فون 12 ممکنہ طورپر 15 ستمبرکومتعارف کروائےجانےکا امکان ہے۔ رپورٹس کےمطابق ابتدائی طورپرآئی فون 12 کےچارماڈلزمتعارف کروائےجا سکتےہیں جن میں آئی فون 12،آئی فون 12 میکس،آئی فون 12 پرواورآئی فون 12 پرومیکس شامل ہوں گے۔

بتایا گیا ہےکہ اس سے پہلےکمپنی نےاعلان کیا تھا کہکورونا وائرس جیسی عالمی وبا سےپیدا ہونےوالےبحران کےپیش نظرآئی فون کا نیا ماڈل ستمبرکی بجائےاکتوبرمیں لانچ کیا جائےگا، تاہم تازہ اطلاعات کےمطابق کمپنی نے اسمارٹ فون کورواں ماہ ہی 15 ستمبرکومتعارف کروانےکا اعلان کردیا ہے۔ بتایا گیا ہےکہ ابتدا میں کمپنی کی جانب سےآئی فون کےنئےماڈل کے 4G ماڈلزمتعارف کروائےجائیں گے جب کہ 5G ماڈلزبھی نومبرکےماہ میں متعارف کروا دیا جائےگا۔

Back to top button