ٹیکنا لوجی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور شاہکار، سمارٹ فونز کے بعد سمارٹ گاڑیوں کی مانگ میں بھی حیران کن اضافہ

شیامی ہیلو اسپورٹس سمارٹ واچ (ایل ایس 01)‘ رئیل می بینڈ (دی سلیمر ون)شیامی ہیلو سولر ایل ایس 05 اسمارٹ واچ شامل ہیں

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور شاہکار، سمارٹ فونز کے بعد سمارٹ گھڑیوں کی مانگ میں بھی حیران کن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے کیونکہ یہ نہایت سستی گھڑی ہے۔

ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں سمارٹ فونز کے بغیر ہم اپنی زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تو وہیں سمارٹ واچز کی مانگ میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ہم سب کو اس بات کا علم تو ضرور ہوگا کہ یہ سمارٹ واچز ہر عام انسان کی پہنچ سے دور ہیں، اسی لیے آج ہم آپ کو ایسی سستی اسمارٹ واچز کے بارے میں بتائیں گے جنہیں آپ بھی باآسانی خرید سکتے ہیں۔

1۔ شیامی ہیلو اسپورٹس سمارٹ واچ (ایل ایس 01)

smart watch1

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیامی کی بات کی جائے تو ان کی پروڈکٹس بھی کسی سے کم نہیں کیونکہ اگر آپ کم بجٹ میں کوئی چیز خریدنا چاہ رہے ہیں تو شیامی ایک اچھا انتخاب ثابت ہو گا۔ اگر آپ کم قیمت میں اسمارٹ واچ خریدنا چاہ رہے تو آپ شیامی ہیلو اسپورٹس اسمارٹ واچ ایل ایس 01 خرید سکتے ہیں جس کی قیمت 4 ہزار 750 روپے ہے جب کہ اس کی بیٹری لائف بے حد دیر پا ہے اور اس میں صحت سے متعلق بھی متعدد فیچرز موجود ہیں۔

2۔ رئیل می بینڈ (دی سلیمر ون)

smart watch2

شیامی کی طرح رئیل می نے بھی اب دوسری کمپنیوں کے مد مقابل اپنی پروڈکٹس پیش کی ہیں جس کے بعد مارکیٹ میں یہ اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ رئیل می کی یہ اسمارٹ واچ آپ 3 ہزار 999 روپے میں خرید سکتے ہیں جب کہ اس میں ہارٹ مانیٹرینگ فیچر کے علاوہ بھی بے شمار فیچرز ہیں۔

3۔ شیامی ہیلو سولر ایل ایس 05 اسمارٹ واچ

smart watch3

شیامی کی یہ اسمارٹ واچ ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 30 دن تک کا بیک اپ فراہم کرتی ہے جب کہ اس کا جدید ڈیزائن اسے خوبصورت بناتا ہے۔ ویسے تو اس اسمارٹ واچ کی قیمت 7 ہزار 499 ہے لیکن اس وقت شیامی کے اسٹور میں سیل کی وجہ سے آپ اسے 5 ہزار 999 روپے میں خرید سکتے ہیں۔

Back to top button