ٹیکنا لوجی

ایموجی‘ آپ کو مسکرانے پر مجبور کردے گی

معروف موبائل کمپنی ایپل نےایک نئی مسکراتی ایموجی کا اضافہ کیا ہےجودیکھنے والوں کو مسکرانے پر مجبور کردے گی

دنیا بھر میں کورونا وبا نے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔ 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے اور 10 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ماسک کے پیچھے منہ چھپائے لوگ پھیپھڑوں کو تباہ کردینے والی اس بیماری سے خوفزدہ ہیں۔ اس صورتحال سے سوشل میڈیا کی طلسماتی زندگی بھی متاثر ہوئی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس نے اس حوالے سے خود کو مختلف طریقوں سے اپ ڈیٹ کیا۔ ایپل موبائل نے جذبات کے اظہار کے لیے ایموجیز میں ماسک والی ایموجی کا اضافہ کیا۔

face_mask_comparison_ios_14_2_emojipedia

اس قبل جو ایموجی موجود تھی اس میں بغیر بھنوئیں اور زرد گالوں پر ماسک لگا ہوا تھا جو دیکھنے میں ایک بیمار شخص کا چہرہ لگتا تھا لیکن اب جب کہ چند ممالک کو چھوڑ کر اس وبا پر قابو پالیا گیا تو ایپل موبائل نے بھی نیا انداز اپنایا۔ ایپل کی اس نئی ایموجی میں سرخ اور تروتازہ گالوں، مسکراتی انکھوں والی بھنوئیں والا ماسک سے چھپا خوش باش چہرہ  ہے جس کے پیچھے مسکراتے لب بھی ہیں۔

Back to top button