ٹیکنا لوجی

ویوونےایک بارپھرنئی ٹیکنالوجی سےتہلکہ مچا دیا

مشہورکمپنی ویوونےپاکستان میں ایک بارپھراپنی نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تہلکہ مچا دیا ہے

سمارٹ فونزبنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سےپاکستان میں اپنی فلیگ شپ وی سیریزکا نیا سمارٹ فون vivo V20 متعارف کروا دیا گیا ہےاورفون کی قیمت 59,999 روپےمقررکی گئی ہے۔ فون کی تقریب رونمائی کو ویووکےآفیشلسوشل میڈیا چینلزپربراہ راست نشرکیا گیا جس میں نئے فون V20 کےبرانڈ ایمبیسیڈرز،مشہوراداکارفہد مصطفی اورٹی وی وفلم کی اداکارہ ہانیہ عامرنے شرکت کی۔ اس تقریب کی میزبانی کے فرائض فیضان حقی نے ادا کیے اوراپنے طرزکےاس پہلےلانچ ایونٹ پرناظرین کوبھی سوال وجواب کے ذریعے بہت سے انعامات جیتنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔

fahad mustafa,hania amir

جدت کے حوالے سے مشہورکمپنی ویوونےپاکستان میں ایک بارپھراپنی نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تہلکہ مچا دیا ہے۔ نیا فون V20 پہلی بار 44 میگا پکزل آئی آٹو فوکس ٹیکنالوجی سے مزین ہے ، جس کی بدولت اب سیلفی کے شوقین افراد بہترین تصاویر بنا سکیں گے۔ عام سیلفی کیمرہ کے مقابلے میں یہ نیا فون صارف کی آنکھ پر ہمیشہ فوکس برقرار رکھتا ہے، تو چاہے آپ دور ہوں یا قریب، ہمیشہ فوکس میں رہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ فون کے کیمرہ میں ویڈیواور نائیٹ موڈ کے حوالے سے بہت سے نت نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

Back to top button