ٹیکنا لوجی

ایپل کےنئےآئی فون 12 سیریزکے 4 آئی فون متعارف

ٹیکنالوجی کی کنگ کمپنی ایپل نےاپنےنئےآئی فون 12 سیریزکے 4 نئےآئی فون لانچ کرنےکا اعلان کردیا ہے

موبائل ٹیکنالوجی کی کنگ کمپنی ایپل نےاپنےنئےآئی فون 12 سیریزکے 4 نئےآئی فون لانچ کرنےکا اعلان کردیا ہےاوراس بارایپل نےاپنے فونزمیں 5 جی کی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ آئیےدیکھتےہیں ایپل کےنئےفونزمیں کون کون سےفیچرزہیں۔

5جی ٹیکنالوجی

ایپل نےاعلان کیا ہے کہ آئی فون 12 کےتمام ماڈلز 5جی کی ٹیکنالوجی کوسپورٹ کرتےہیں۔ 5 جی ٹیکنالوجی پہلےسے کہیں زیادہ تیزرفتار اورمحفوظ نیٹ ورک ہوگا جوآپ کی پرائیویسی کےلیےضروری ہے۔

ڈسپلے

آئی فون 12 کےتمام ماڈلز میں سوپرریٹینا XDR ڈسپلےدیاگیا ہے۔ کمپنی نےدعویٰ کیا ہےکہ یہ فون پچھلےفون کےمقابلے میں 4 گنا زیادہ بہترپرفارم کرے گا۔ آئی فون 12 منی کا ڈسپلےسائز 5.4 انچ،آئی فون 12 کا ڈسپلےسائز 6.1 انچ،آئی فون 12 پروکا ڈسپلےسائزبھی 6.1 انچ اورآئی فون 12 پرومیکس کا ڈسپلےسائز 6.7 انچ دیا گیا ہے۔

ڈیزائن

کمپنی کےمطابق آئی فون 12 سیریزکےماڈلز کا ڈیزائن پچھلےتمام ماڈلزکےمقابلےمیں بہترہے۔ ایپل کےمطابق یہ پچھلےآئی فونزکےمقابلے 11 فیصد پتلا، 15 فیصد چھوٹا ہوگا، جب کہ یہ وزن میں بھی 16 فیصد ہلکا ہوگا۔

چپ

ایپل، آئی فون 12 سیریز کے تمام ماڈلز میں تازہ ترین چپ لگانے جارہا ہے۔ ایپل کے مطابق آئی فون میں موجود سب سے تیز رفتار چپ جسے اے 14 بایونک کہاجاتا ہے، 5nm  پروسیس پر مشتمل ہے جس میں 11.8 بلین ٹرانجسٹرز لگائے گئے ہیں جو آئی فون 11 کے مقابلے 38 فیصد زیادہ ہے۔ جب کہ کمپنی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ چپ پچھلی جنریشنز کے مقابلے 50 فیصد تیز رفتار ہے۔

کیمرہ

آئی فون 12 منی کا مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 1.6 اپرچر موجود ہے جو کمپنی کے بقول کسی بھی آئی فون میں دیا گیا تیز ترین آپرچر ہے۔ آئی فون 12 کا بھی 12 میگا پکسل کا وائیڈ کیمرہ، ایف 1.6 اپرچر کے ساتھ اور دوسرا 12 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا موجود ہے۔ ایپل کے مطابق ڈیوائس کی کم روشنی میں فوٹوگرافی کی صلاحیت کو بہتر بنایا گیا ہے۔ ان دونوں فونز میں ڈوئل کیمرے دئیے گئے ہیں۔

آئی فون 12 پرو میں 12 میگا پکسل کا وائیڈ کیمرہ، 12 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل کا الٹراوائیڈ کیمرہ موجود ہے جس میں ایف 1.6 اپرچر دیا گیا ہے۔ آئی فون 12 پرومیکس میں 12 میگا پکسل کا وائیڈ کیمرہ، 12 میگا پکسل کا الٹروائیڈ کیمرہ اور12 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ دیا گیا ہے۔ ان دونوں فونز میں تین کیمرے دئیے گئے ہیں۔

ویڈیو کیمرہ

آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 ، 4 کے 60 ایف پی ایس(فوٹ پر سیکنڈ) کی ویڈیوز بنانے کے قابل ہوں گے جب کہ پرو اورپرومیکس ایچ ڈی آر ویڈیو ریکارڈنگ کو سپورٹ کریں گے۔

ایل آئی ڈی اے آر (لیڈار) اسکینر

آئی فون 12 سیریز کے تمام ماڈلز میں ایل آئی ڈی اے آر (لیڈار) اسکینر موجود ہے۔ جس کا استعمال تصاویر اور پس منظر کی نشاندہی کے لیے ہوگا اس کے علاوہ یہ آپشن کم روشنی میں 6 گنا زیادہ فوکس کرے گا۔

کلرز

آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 ، 5 کلرز بلیک، وہائٹ، گرین، ریڈ اور بلیو کلرز میں موجود ہیں جب کہ پرو اور پرومیکس 4 کلرز سلور، گریفائٹ، گولڈ اور پیسیفک بلیو میں موجود ہوں گے۔

بیٹری

گوکہ ایپل نے نئے فونز کی بیٹریز کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا ہے لیکن توقع کی جارہی ہے کہ پرومیکس کی بیٹری 3700 ایم اے ایچ جب کہ دیگر ماڈلز کی 2800 ایم اے ایچ ہوگی۔ اس کے علاوہ فونز 15 واٹ کی وائرلیس فاسٹ چارنگ کو سپورٹ کریں گے۔

قیمت

آئی فون12 منی : 699 ڈالرز (ایک لاکھ 14 ہزار 583 پاکستانی روپے)

آئی فون 12: 799 ڈالرز ( ایک لاکھ 30 ہزار 976 پاکستانی روپے)

آئی فون 12 پرو: 999 ڈالرز  (ایک لاکھ 63 ہزار 761 پاکستانی روپے)

آئی فون 12 پرو میکس: 1099 ڈالرز  (ایک لاکھ 80 ہزار 153 پاکستانی روپے)

ایکسیسریز

جیسا کہ سب کو توقع تھی ایپل نے آئی فون 12 سیریز کے کسی بھی موبائل کے ساتھ ڈبے میں کوئی ہیڈ فون یا چارجر نہیں دیا۔

اسٹوریج

آئی فون 12 منی اور 12 کی اسٹوریج بالترتیب 64 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی کے ساتھ ہوگی جب کہ پرو اور پرومیکس 128 جی بی، 256 جی بی اور 512 جی بی کے آپشن کے ساتھ موجود ہیں۔ ایپل نے فنگر پرنٹس کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا جنہیں پچھلے ماڈلز سے ہٹادیا گیا تھا۔

Back to top button