ٹیکنا لوجی

زوم نےدنیا بھرمیں اپنےصارفین کوخوشخبری سنادی

زوم نےاپنےصارفین کےلیے 26 نومبرکوویڈیوکالنگ کی 40 منٹ کی حدکوختم کرنےکا اعلان کیا ہے

ویڈیو کانفرنس کالنگ کی مقبول ترین ایپ زوم نےاپنےصارفین کےلیے 26 نومبرکوویڈیوکالنگ کی 40 منٹ کی حدکوختم کرنےکا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق زوم اپنےصارفین کوویڈیوکانفرنس کالنگ کےدوران 40 منٹ کی کال کا سیشن فراہم کرتی ہےاور 40 منٹ مکمل ہونےکےبعد کال خوبخود ڈس کنیکٹ ہوجاتی ہے۔ لیکن اب ‘ThanksGiving Day’ کی مناسبت سےزوم نے 26 نومبرکےدن دنیا بھرکے صارفین کےلیےویڈیو کالنگ کےلیے 40 منٹ کے دورانیےکوختم کردیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہےکہ 26 نومبرکوصارفین زوم پرجتنی مرضی چاہےلمبی کال کرسکتےہیں اور 40 منٹ مکمل ہونےکےبعد ان کی کال کوڈس کنیکٹ نہیں کیا جائےگا۔ خیال رہےکہ عالمی وبا کےپھیلاؤکوروکنےکےلیےلاک ڈاؤن کی وجہ متعدد لوگ اپنےدفتری امورگھرسےانجام دے رہےتھے۔ وبا کےدوران ویڈیوکانفرنس کالنگ ایپ زوم کودنیا بھرمیں سب سےزیادہ استعمال کیا گیا ہے۔

Back to top button