ٹیکنا لوجی

شیاؤمی موبائلز نےخطرے کی گھنٹی بجادی

شیاؤمی نے اپنا نیا اسمارٹ فون می 10 ٹی لائٹ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے

فلیگ شپ 10 ٹی سیریز کا یہ مڈیرنج فون کم قیمت اور بہترین فیچرز سے لیس ہے۔ اس فون میں 6.67 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ یا اڈاپٹو سائنک ڈسپلے کے ساتھ دیا گیا ہے۔ فون کے اندر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 750 جی پراسیسر اور ایکس 52 5 جی موڈیم دیا گیا ہے حالانکہ پاکستان میں فی الحال 5 جی ٹیکنالوجی موجود نہیں، تاہم اس پر فور جی نیٹ ورک بھی کام کرے گا۔ اسی طرح 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز ہوں گے، مگر فی الحال صرف 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل دستیاب ہوگا، جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

10 ٹی لائٹ میں 4280 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کےساتھ دی گئی ہے۔ دیگرفیچرزمیں ڈوئل اسپیکرز،اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا ایم آئی یوآئی 12 سےامتزاج اورالیکٹرونک کمپاس قابل ذکرہیں۔ فون کےبیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔ فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہےجس کےساتھ 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل، 2 میگا پکسل میکرواور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ٖڈیزائن میں دیا گیا ہے۔ یہ فون پاکستان میں 49 ہزار 999 روپےمیں فروخت کیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں