ٹیکنا لوجی

انسانی دماغ کی نقل کرکےاسکرین پرمناظردکھانےوالا ٹی وی تیار

ٹی وی میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس پرکام کرنےوالا پراسیسرموجود ہے

سونی کوبہترین ٹیلیویژن تیارکرنےکےحوالےسےجانا جاتا ہے۔ اب اس کمپنی نےایسا ٹی وی تیارکیا ہےجوانسانی دماغ کی نقل کرکےاسکرین میں مناظرکی تصویراورآوازاصل زندگی جیسا دکھانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ٹی وی میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس پرکام کرنےوالا پراسیسرموجود ہے،جس کےبارے میں کمپنی کا کہنا ہےکہ وہ تصاویرکوایسےہی پراسیس کرتا ہےجس طرح انسانی دماغ۔ سونی براویا کےاس نئےبراویا ایکس آرایل ای ڈی اوراوایل ای ڈی ٹی وی میں کاگنیٹوپراسیسرایکس آردیا گیا ہے۔

سونی کےمطابق یہ نیا پراسیسرایڈوانس اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہےاوریہ سمجھنےکی صلاحیت رکھتا ہےکہ انسان کس طرح دیکھتے اورسنتےہیں اوراس کےمطابق ٹی وی پرتصاویراورساؤنڈ کوایڈجسٹ کرتا ہے۔ کمپنی نےبتایا کہ انسانی دماغ لاشعوری طورپرکسی چیزکو دیکھتےہوئےمخصوص نکات پرتوجہ مرکوزکرتا ہے،تاکہ مکمل تصویرکواسکرین اوراس کےمختلف عناصرکوتجزیہ بیک وقت کرسکے۔

فوٹو بشکریہ سونی

اس ٹی وی کا پراسیسربھی کچھ ایسےہی کام کرکےمناظرکوحقیقی زندگی جیسا بناتا ہے۔ سونی کا یہ نیا ٹی وی 11 جنوری کولاس ویگاس میں شروع ہونےوالی سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش میں پیش کیےجائیں گے۔ کمپنی کا دعویٰ ہےکہ یہ دنیا کا پہلا اے آئی پراسیسرسےلیس ٹی وی ہےجودیکھنےوالوں کوبالکل منفرد تجربہ فراہم کرے گا۔ اس وقت کمپنیوں کی جانب سےٹی وی کی امیج ٹیکنالوجی کوبہترین بنانےکےلیےایل ای ڈی اوراوایل ای ڈی اجزا کوبہتربنانےپرتوجہ مرکوزکی جارہی ہےمگرسونی نےاے آئی ٹیکنالوجی کواس مقصد کےلیےاستعمال کیا ہے۔

کمپنی کےمطابق اس پراسیسرسےٹی وی کی 8 کے پرفارمنس کوبھی مدد ملےگی۔ نئےٹی وی میں گوگل ٹی وی کوبلٹ ان آپریٹنگ سسٹم کے طورپردیا جائے گا جبکہ ہینڈزفری گوگل اسسٹنٹ اورایمیزون ایلکسا سپورٹ بھی موجود ہوگی۔ اسی طرح ایچ ڈی ایم آئی 2.1 سپورٹ بھی دی گئی ہے جس کی بدولت گیمنگ کنسولزکو 4 کے سپورت مل سکے گی۔ سونی کی جانب سے نئے ٹی وی کی قیمت یا دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں