ٹیکنا لوجی

واٹس ایپ صارفین خبردارہوجائیں ،فیچرمیں ہوشربا تبدیلیاں

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی پرائیویسی پالیسی میں غیرمعمولی تبدیلیاں کی جارہی ہیں

واٹس ایپ استعمال کرنے والے خبردارہوجائیں،سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی پرائیویسی پالیسی میں غیرمعمولی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ فروری سے واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کا فون ڈیٹا تھرڈ پارٹی بالخصوص فیس بُک سے شیئرکیا جائےگا۔ واٹس ایپ کی نئی پالیسی میں اپنا نام، موبائل نمبر، تصاویر واٹس ایپ کو مہیا کرنا ہوں گے۔ واٹس ایپ کے پاس ٹرانزیکشن، پیمنٹ فیچر کی انفارمیشن بھی ہوگی، جبکہ صارف کی لوکیشن بھی واٹس ایپ کے پاس ہوگی۔ دوسرے کانٹیکٹس اور پلیٹ فارم کے ذریعے بھی ڈیٹا لیا جائے گا اور صارفین نئی پالیسی کی منظوری کے بعد ہی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں