ٹیکنا لوجی

TCL کی پرفارمنس صارفین کےدلوں کوجیت لےگی؟

اس سال کے ٹی وی ماڈلزمیں کمپنی کےتیارکردہ اے آئی پی کیو انجن کا اضافہ کیا گیا ہے

معروف کمپنی ٹی سی ایل نے 2021 کے لیے اپنے نئے ٹیلی ویژنز متعارف کرادیئے ہیں، جن میں 8K ریزولوشن سمیت دیگرنئےفیچرزکا اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹی سی ایل کے نئے 6 سکس سیریزاورایکس ایل کلیکشن کے روکوٹی وی ماڈلزکولاس ویگاس میں سی ای ایس نمائش کے موقع پرمتعارف کرایا گیا۔

کمپنی نے بتایا کہ گزشتہ سال کے ماڈلز بھی بدستور دستیاب رہیں گے، تاہم اس سال کے ٹی وی ماڈلزمیں کمپنی کےتیارکردہ اے آئی پی کیو انجن کا اضافہ کیا گیا ہے جو 4 کے مواد کو زیادہ شفاف دکھانے میں مدد دے گا۔

اگرچہ اس وقت 8 کے مواد کی کمی ہےمگرٹی سی ایل کا ارادہ 8 کےٹی وی کی قیمتوں کونیچےلانا ہے۔ اس سال کےٹی وی ماڈلزمیں ایک نئےڈسپلےپینل اوڈی زیروکا اضافہ بھی کیا گیا ہے،جس کےباعث ڈسپلےاورربیک لائٹ سسٹم کےدرمیان خلا زیروملی میٹررہ گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل

کمپنی کےمطابق اس کےنتیجےمیں لاکھوں منی ایل ڈیز پرمبنی بہت پتلا ڈسپلےاورہزاروں کنٹراسٹ کنٹرول زونزبنےہیں۔ اس سال ٹی سی ایل کی جانب سےایکس ایل کلیکشن کوبھی متعارف کرایا جارہا ہےجس میں 85 انچ کےمختلف ٹیلی ویژنزشامل ہوں گےجن کی قیمتیں اوراسکرین ریزولوشنزمختلف ہوں گی۔ کمپنی کےمطابق ایکس ایل کلیکشن میں 3 مختلف ماڈلزہوں گےاورہرایک میں 85 انچ اسکرین ہوگی۔

ان میں سےایک 85 انچ کا 4 سیریزروکوٹی وی ہوگا جو 4 کےایچ ڈی آراسٹریمنگ کرسکےگا، دوسرا 4 کےروکو ٹی وی ہوگا جسس میں او ایل ای ڈی پکچرکوالٹی دی جائےگی جبکہ تیسسرا منی ایل ای ڈی پاور 8 کےٹی وی ہوگا، جس میں کیوایل ای ڈی وایڈ کلرٹیکنالوجی موجود ہوگی۔

فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل

کمپنی کےمطابق ایکس ایل کلیکشن کسی بھی بجٹ میں فٹ ہوسکےگی اوراس کی پرفارمنس صارفین کےدلوں کوجیت لےگی۔ کمپنی کی جانب سےابھی 6 سیریزکےٹیلیویژنزکی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اسی طرح ایکس ایل کلیکشن اس سہ ماہی کےدوران کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوں گےجن کی قیمت 1599 ڈالرزسےشروع ہوگی۔ تاہم ابھی اس کلیکشن میں شامل 8 کےٹی وی کی قیمت اوردستیابی کےبارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں