ٹیکنا لوجی

سگنل ایپ نے کام کرنا چھوڑ دیا

واٹس ایپ کی پرائیوسی پالیسی میں تبدیلی کےبعد صارفین نےمتبادل ایپس سگنل اورٹیلی گرام کا رخ کرلیا تھا

پیغام رسانی اورانٹرنیٹ آڈیو،ویڈیو کالنگ کےلیےاستعمال ہونےوالی دنیا کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ کی پرائیوسی پالیسی میں تبدیلی کےبعد صارفین نےمتبادل ایپس سگنل اورٹیلی گرام کا رخ کرلیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق پلےاسٹورسےڈاؤن لوڈنگ بڑھنےپرمیسیجنگ ایپ ’سگنل‘ نے کام کرنا چھوڑدیا ہے۔ گزشتہ شام کچھ صارفین نےشکایت کی تھی کہ انہیں میسیجنگ ایپ پرپیغامات بھیجنےمیں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،اس پرکمپنی کی جانب سےبیان جاری کرتےہوئےکہا گیا کہ سگنل کوتکنیکی خرابی کا سامنا ہےجس کی بحالی کیلئےکام کیا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ واٹس ایپ کی متنازع پالیسی کےبعد بہت سےصارفین ایسی ہی ایک ایپ ’’سگنل‘‘ کی جانب تیزی سےبڑھ رہےہیں جبکہ برطانوی عوام ٹیلی گرام ایپ میں دلچسپی ظاہرکررہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ’سگنل‘ ایپ اسٹورپرپہلےنمبرپرآچکی ہےاورواٹس ایپ کا دور ودورتک کوئی پتا نہیں کیونکہ دوسرے نمبرپرایسی ہی ایک ایپ ٹیلی گرام ہے۔ دوسری جانب واٹس ایپ کی سخت لیکن مبہم پالیسیوں کی وجہ سےلوگ اسےترک کررہےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button