ٹیکنا لوجی

سام سنگ کا سستا انٹری لیول فون گلیکسی ایم 02

نیا انٹری لیول اسمارٹ فون 6.5 انچ کےانفٹنی وی ڈسپلےکےساتھ ہےجس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن موجود ہے

سام سنگ نےجنوری 2021 کےشروع میں گلیکسی 02 ایس متعارف کرایا تھا اورراب کا مزید سستا ورژن گلیکسی ایم 02 کی شکل میں پیش کردیا ہے۔ سام سنگ کا یہ نیا انٹری لیول اسمارٹ فون 6.5 انچ کےانفٹنی وی ڈسپلےکےساتھ ہےجس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن موجود ہے۔ فون کےفرنٹ پرواٹرڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ فون کےاندرمیڈیا ٹیک کا ایم ٹی 6739 ڈبلیوپراسیسردیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ 2 سے 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہےجس میں ایس ڈی کارڈ سےایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ گلیکسی ایم 02 کا وزن 206 گرام ہےجبکہ 5000 ایم اے ایچ کی طاقتوربیٹری دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ

 

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نےاپنےون یوآئی سےکیا ہےاوریہ 4 رنگوں بلیک،گرے،بلیواورریڈ میں دستیاب ہوگا۔ فون کے بیک پرڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہےجس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہےجبکہ دسرا 2 میگا پکسل میکروکیمرا ہےجبکہ ایل ای ڈی فلیش اس کےنیچےہے۔ اس فون کوسب سےپہلےبھارت میں 9 فروری کوفروخت کےلیےپیش کیا جائےگا۔ اس کا 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 96 ڈالرز (15 ہزارپاکستانی روپےسےزائد) جبکہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والےفون کی قیمت کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button