ٹیکنا لوجی

صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، ایک ایک فون پر 2 واٹس اکاؤنٹ چلانا ہوا بہت آسان

اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے آپ کسی بھی معاون ایپ کی ڈپلیکیٹ ایپس تلاش کرکے ایک ہی فون مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرسکتے ہیں

صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، ایک ایک فون پر 2 واٹس اکاؤنٹ چلانا ہوا بہت آسان‘ ڈوئل سم موبائل رکھنے والے صارفین ایک موبائل فون میں دو واٹس ایپ با آسانی چلا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تو کیا آپ چاہتے ہیں کہ ڈوئل سم موبائل کی طرح آپ بھی ایک موبائل میں دو واٹس ایپ اکاؤنٹس چلاسکیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو چلیں جانتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے۔ ڈوئل سم موبائل رکھنے والے صارفین ایک موبائل فون میں دو واٹس ایپ باآسانی چلاسکتے ہیں اس کے لیے آپ کو چند آسان اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔

ان دنوں بہت سے موبائل فون صارفین کو متوازی (parallel) ایپس کی سہولت فراہم کرتے ہیں جو آپ کی خواہش کے مطابق ڈپلیکیٹ ایپس تشکیل دے سکتے ہیں۔ اگر آپ مندرجہ بالا برانڈز میں سے کسی ایک برانڈ کا فون استعمال کرتے ہیں تو آپ مذکورہ برانڈ کی ڈپلیکیٹ ایپس تلاش کرسکتے ہیں،اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے آپ کسی بھی معاون ایپ کی ڈپلیکیٹ ایپس تلاش کرکے ایک ہی فون مختلف واٹس ایپ اکانٹس استعمال کرسکتے ہیں۔

پہلامرحلہ: اپنے اسمارٹ فون کی سیٹنگ سیکشن میں جائیں۔ دوسرا مرحلہ: اگر آپ شیامی کا کوئی فون استعمال کر رہے ہیں تو سرچ بار میں ڈوئل ایپس ٹائپ کریں اسی طرح اگر آپ اوپو کا فون استعمال کررہے ہیں تو کلون ایپس تلاش کریں۔ تیسرا مرحلہ: سیٹنگ میں اپنی ڈوئل ایپس تلاش کرنے کے بعد اس کو ٹیپ کریں جس کے بعد آپ کے فون پر معاون ایپ کی متوازی ایپس ظاہر ہوجائے گی۔ چوتھا مرحلہ: واٹس ایپ پر ٹیپ کرنے کے بعد آپ کے موبائل پر ڈپلیکیٹ واٹس اکانٹ بنایا جاسکے گا جسے آپ سائن ان اور سائن آٹ کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button