ٹیکنا لوجی

واٹس ایپ صارفین کیلئے بری خبر، وائس میسیجز کھولنے میں دشواری کا سامنا

آئی او ایس واٹس ایپ صارفین کو وائس میسیجز کھولنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے‘ ویب بیٹا انفو کی تصدیق

واٹس ایپ صارفین کیلئے بری خبر، وائس میسیجز کھولنے میں دشواری کا سامنا‘ آئی او ایس پر واٹس ایپ کی سہولیات حاصل کرنے والے صارفین کو وائس میسیجز کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے ٹیکنیکل گروپ ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی۔ ویب بیٹا انفو کی ٹوئٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئی او ایس واٹس ایپ صارفین کو وائس میسیجز کھولنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ویب بیٹا انفو نے سوال کیا کہ کیا آپ کو بھی ایسی ہی مشکل کا سامنا ہے؟ ٹیکنیکل گروپ نے اپنی ٹوئٹ میں صارفین سے واٹس ایپ اور آئی او ایس ورژن شیئر کرنے کی درخواست کی ہے۔ ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ اگر آپ آئی او ایس بیٹا 14 استعمال کررہے ہیں تو ہم سمجھ سکتے ہیں۔ ٹیکنیکل گروپ کی ٹوئٹ پر زہرہ نامی صارف نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ انہیں بھی اسی مشکل کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button