ٹیکنا لوجی

ون پلس 3 نئےاسمارٹ فونزمیں کیا کچھ نیا ہوگا؟

ون پلس وہ چینی کمپنی ہےجس کی ڈیوائسزکوآئی فون کِلرقراردیا جاتا ہے

ون پلس نےگزشتہ سال اپریل میں اپنی 8 سیریزکے 2 فونزمتعارف کرائےتھےجبکہ اکتوبرمیں اس کا سستا ورژن 8 ٹی پیش کیا گیا۔ اب یہ کمپنی ون پلس 9 سیریزکےفون پیش کرنےکےلیےتیارہے۔ خیال رہےکہ ون پلس وہ چینی کمپنی ہےجس کی ڈیوائسزکوآئی فون کِلرقراردیا جاتا ہے ، کیونکہ فیچرز کے لحاظ سے فلیگ شپ فون کی ٹکر کی ہوتی ہیں مگر قیمت بہت کم ہوتی ہے۔ ایک رپورٹ کےمطابق مارچ میں ون پلس کی جانب سےکم از کم 4 ڈیوائسزپیش کی جارہی ہے،جس میں ون پلس 9، 9 پرواور 9 آراسمارٹ فونزاورایک اسمارٹ واچ شامل ہوگی۔

ون پلس 9 آرکےبارے میں پہلے 9 ای یا 9 لائٹ کےنام بتائےجارہےتھےجوکہ فلیگ شپ اوربجٹ ڈیوائسزکےدرمیان یعنی مڈرینج فون ہوگا۔ ون پلس کی نورڈ این سیریزکے مقابلےمیں اس مڈرینج فون میں زیادہ ریم اورطاقتوربیٹری (8 جی بی ریم اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری) دیئے جانےکا امکان ہے۔ ون پلس 9 اور 9 پرومیں 120 ہرٹ ریفریش ریٹ ڈسپلے،طاتوراسنیپ ڈراگون 888 پراسیسراورپہلےسےبہترکیمرا ٹیکنالوجی موجود ہوسکتی ہے۔

جہاں تک اسمارٹ واچ کی بات ہےتووہ ممکنہ طورپراوپوواچ آرایکس سےملتی جلتی ہوسکتی ہے۔ کمپنی کی جانب سےتوفی الحال نئی ڈیوائسز متعارف کرانےکا کوئی اعلان نہیں کیا گیا مگرجلد ایسا کیا جاسکتا ہے۔ یہ کمپنی کی تاریخ میں اب تک کا سب سےبڑا ایونٹ بھی ہوگا جس میں 4 نئی ڈیوائسزکوایک ساتھ پیش کیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button