ٹیکنا لوجی

فیس بک کا ویڈیوز کے لئے مصنوعی ٹیکنالوجی کا استعمال

فیس بک نے صارفین کی عوامی ویڈیوز کا جائزہ لینے اور مونیٹائزیشن کے لیے مصنوعی ذہانت کے پروجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔

فیس بک اب اپنی پروگرامنگ کو صارفین کی عوامی ویڈیوز کے لیے ترتیب دے رہا ہے، جس کے لیے ایک آرٹی فیشل پروجیکٹ پر کام شروع کیا گیا ہے جو ویڈیوز کو سمجھ سکتا ہے اور اسے مختلف طریقوں سے استعمال میں لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس حوالے سے فیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشینوں کو ایسی تربیت دینا کہ وہ ویڈیوز کو مکمل طور پر ایک انسان کی طرح دیکھیں قدرے مشکل کام ہے لیکن جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسا اب ناممکن نہیں رہا۔آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کی ویڈیو سے متعلق اعداد و شمار تک رسائی سب سے بڑے مسابقتی فوائد میں سے ایک ہے جس کی مدد سے لاکھوں صارفین سے متعلق ڈیٹا جمع کرکے فیس بک، گوگل، اور ایمیزون جیسی کمپنیاں مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے میں کامیاب ہوگئیں۔

فیس بک کی ویڈیوز پر مونیٹائزیشن کے فیصلے کے بعد دنیا بھر سے سینکڑوں زبانوں میں بنی ہوئی عوامی ویڈیوز کے اعداد و شمار اور کاپی رائٹس جیسے مسائل کو آرٹی فیشل ٹیکنالوجی سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button