ٹیکنا لوجی

بلیک شارک کےگیمنگ اسمارٹ فونزمیں خصوصیات کیا ہیں؟

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی بلیک شارک نے اپنے 4 سیریز کے معروف گیمنگ فونز متعارف کرادیے

اسمارٹ موبائل فون کمپنی شیاؤمی کی ذیلی کمپنی بلیک شارک نے اپنے 4 سیریز کے معروف گیمنگ فونز متعارف کرادیے۔ شیاؤمی کو جہاں سستے اور معیاری فونز پیش کرنے کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے، وہیں اس کی ذیلی کمپنی بلیک شارک کو گیمنگ کے لیے بہترین فونز کے حوالے سے شہرت حاصل ہے۔ بلیک شارک نے 2019 میں ایسے اسمارٹ موبائل فونز بنانا شروع کیے تھے جو گیمنگ کے لیے بہترین ہوتے ہیں اور ان میں کئی گیم ایپلی کیشنز بھی دی جاتی ہیں۔

بلیک شارک کی 2 اور تین سیریز کی کامیابی کے بعد اب کمپنی نے 4 سیریز کے دو مڈ رینچ کے ایسے فونز متعارف کرائے ہیں، جنہیں نہ صرف گیمنگ بلکہ کیمرا کے حوالے سے بھی اچھا قرار دیا جا رہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ بلیک شارک کی جانب سے متعارف کرائے گئے دونوں فونز نے پیش کرائے جانے کے 5 منٹ کے اندر ہی کمائی کا نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔  بلیک شارک نے 4 سیریز کے دو فونز متعاف کرائے، جنہوں نے محض 5 منٹ میں 3 کروڑ امریکی ڈالر کی کمائی کی۔

کمپنی کی جانب سے بلیک شارک 4 اور بلیک شارک 4 پرو متعارف کرائے گئے اور دونوں موبائلز کو مختلف رینجز میں متعارف کرایا گیا ہے اور ان موبائل کی قیمت 382 سے لے کر 815 امریکی ڈالر تک رکھی گئی ہے۔ یعنی بلیک شارک 4 کی 6 جی بی ریم کے حامل موبائل کی قیمت 382 امریکی ڈالر یعنی 60 ہزار روپے کے قریب جب کہ بلیک شارک 4 پرو 12 جی بی ریم کے موبائل کی قیمت 815 ڈالر یعنی پاکستانی ایک لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد کی قیمت میں پیش کی گئیں۔

بلیک شارک موبائلز کو چین اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں بیک وقت پیش کیا گیا جب کہ انہیں یورپ کے کچھ ممالک میں بھی متعارف کرایا گیا۔ بلیک شارک کے دونوں موبائلز میں 4 کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں بلیک شارک 4 پرو کا مین کیمرا 64 میگا پکسل جب کہ الٹرا وائڈ کیمرا 48 میگا پکسل ہے۔ دونوں میں 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹریز دی گئی ہیں اور دونوں کو چار مختلف رنگوں میں پیش کیے جانے سمیت انہیں 6 جی بی سے 12 جی بی کی مختلف میموری رینجز میں متعارف کرایا گیا ہے۔

بلیک شارک کے موبائل میں سام سنگ کی اسکرین استعمال کی گئی ہے، تاکہ گیمنگ کے شوقین افراد نیچرل کلرز سے لطف اندوز ہو سکیں۔ بلیک شارک کے موبائل گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے سب سے بہترین فونز ہے، ساتھ ہی کمپنی نے 4 سیریز کے فونز میں کیمرا کوالٹی کو بھی بہتر بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button