ٹیکنا لوجی

ایپل کےآئی فون اورآئی پیڈصارفین کیلئےسکیورٹی الرٹ جاری

صارفین کےلیےنئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہےجس کےتحت سکیورٹی میں پائی جانےوالی خرابی کودورکیا جاسکتا ہے

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نےاپنےتمام آئی فون اورآئی پیڈ صارفین کےلیےسکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔ ایپل انتظامیہ کےمطابق کمپنی نےاپنےتمام آئی فون اورآئی پیڈ صارفین کےلیےنئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہےجس کےتحت سکیورٹی میں پائی جانےوالی خرابی کودورکیا جاسکتا ہے۔ایک رپورٹ کےمطابق

کمپنی نےمتاثرہ صارفین کوتجویزپیش کی ہےکہ وہ ایپل ویب کٹ براؤزرانجن کوبہتربنانےکےلیےآئی اوایس 14.4.2 جلد ازجلد ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ ایپل کا کہنا ہےکہ آئی او ایس کےپرانےورژن میں پائی جانےوالی خرابی صارفین کونقصان پہنچانےوالےکراس سائٹ اسکرپٹ پرلےجا سکتا تھا۔ اس سےقبل ایپل کےتمام آئی فون اورآئی پیڈ صارفین کےپرانےورژن کواستعمال کرنےوالےصارفین میں موجود تھا جس کےذریعےحملہ آوران تفصیلات کواستعمال کرتےہوئےصارفین کےایپل ڈیوائسزپرحملہ کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button