ٹیکنا لوجی

بلیک بیری ایک باپھرمارکیٹ میں تہلکہ مچانےکو تیار

نت نئی جدت سے ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے اپنے وقت کا مشہوراور محفوظ ترین فون’ بلیک بیری‘ قصہ پارینہ بن گیا

نت نئی جدت سے ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے اپنے وقت کا مشہوراور محفوظ ترین فون’ بلیک بیری‘ قصہ پارینہ بن گیا۔ محفوظ ترین سمجھا جانے والا بلیک بیری ایک بار پھر 5 جی ٹیکنالوجی اوراپنے مخصوص فزیکل کی بورڈ اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کےساتھ مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار ہے۔ بلیک بیری 5 جی کو ایک نئی موبائل کمپنی ’ آن ورڈ موبیلیٹی‘ شیائومی،نوکیا،گیمنگ کنسول اوربلیک بیری کےنئے ماڈل بنانےوالی کمپنی ’فوکس کون‘  کےاشتراک سےفروخت کےلیےپیش کیا جائےگا۔

فزیکل کی بورڈ والے اس 5 جی فون کو رواں سال کے وسط میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی حتمی قیمت ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے لیکن فیچر کے حساب سے اس کی قیمت 800 امریکی ڈالر یا اس سے زائد ہوسکتی ہے۔ ابتدائی طور پر اس فون کو شمالی امریکا اور یورپ کی مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

آن ورڈ موبیلیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹر فرینکلن نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویوکہا ہے کہ بلیک بیری5 جی اس سال کی ’گلوبل فلیگ شپ ڈیوائس‘ ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ فزیکل کی بورڈ والے اس موبائل فون کو صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلکل نئے سرے سے ڈیزائن کیا جائے گا، طاقت ور بیٹری، زیادہ ریم اور اسٹوریج کے ساتھ اس فون کو اینڈرائیڈ 11 ورژن میں متعارف کروایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button