ٹیکنا لوجی

فیس بک پیج استعمال کرنے والے سوشل میڈیا کے صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، کتنے کروڑ اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے؟ چونکا دینے والی رپورٹ منظر عام پر آگئی

نامعلوم ہیکرز نے انٹرنیٹ پر 106 ممالک سے تعلق رکھنے والے 53 کروڑ تیس لاکھ سے زائد فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا شیئر کردیا

فیس بک پیج استعمال کرنے والے سوشل میڈیا کے صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، کتنے کروڑ اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے؟ چونکا دینے والی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نامعلوم ہیکرز انٹرنیٹ پر 106 ممالک سے تعلق رکھنے والے 53 کروڑ تیس لاکھ سے زائد فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا شیئر کردیا۔ہیکرز نے صارفین کے فون نمبر، تصاویر اور دیگر ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کی ہیں۔ٹیکنالوجی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہیکرز فیس بک صارفین کے نام، لوکیشن، ای میل اور ذاتی معلومات کو استعمال کر کے جعلی اکانٹس بنا کر فراڈ کرسکتے یا صارفین کو کسی بھی وجہ سے مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔ ہیکرز کے نشانے پر آنے والے صارفین میں سے 3 کروڑ 20 لاکھ کا تعلق امریکا ہے سے جبکہ ایک کروڑ برطانوی اور 60 لاکھ بھارتی بھی اس کی زد میں آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہیکرز کی جانب سے فیس بک صارفین کے خفیہ کوڈ، پاسورڈ تبدیلی کیلئے درکار معلومات بھی جاری کی گئی ہیں۔

دنیا گلوبل ولیج ہیاور اس کے گلوبل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس نے ہزاروں میل دور بیٹھے لوگوں کو ایک دوسرے کے پاس کر دیا ہے۔سوشل میڈیا نے جہاں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں وہاں ان کے لیے کئی مسائل اور دشواریاں بھی کھڑی کر دی ہیں کہ اب ان کی ذاتی معلومات بھی محفوظ نہیں رہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کا ڈیٹا ہیکرز نے انٹرنیٹ پر شیئر کیا ہے بلکہ یہ اس سے پہلے بھی کئی بار ہو چکا ہے اور فیس بک انتظامیہ نے ا س حوالے سے ذرا بھی ایکشن نہیں لیا۔اب ایک مرتبہ پھر بڑی تعداد میں مختلف ممالک کے سوشل میڈیا سائٹ فیس بک استعمال کرنے والے افراد کی نشاندہی کی گئی ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ فیس بک کے پچاس کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا انٹرنیٹ پرلیک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button