ٹیکنا لوجی

مختلف کیمرا سسٹم فون کا انتظارکب ختم ہوگا؟

کمپنی کےمطابق اس بارصارفین کوزیادہ بہترین کارکردگی اورکامپیکٹ سائزکی توقع رکھنی چاہیے

مختلف کیمرا سسٹم فون کا انتظارکب ختم ہوگا؟،توزہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق اسوس نےاگست 2020 میں اپنےفلیگ شب زین فون 7 اور 7 پرومتعارف کرائےتھےجن میں کیمرا سسٹم پرخاص طورپرتوجہ دی گئی تھی۔ درحقیقت اس کمپنی نےزین فون 7 سیریزمیں اپنےپرانےفونزمیں دیئےگئےفلپ اپ کیمرے کوپہلےسےبہتربناکرنئی ڈیوائسزکا حصہ بنایا۔ دونوں میں سیلفی کیمرا نہیں تھا بلکہ بیک فلپ کیمرا سسٹم ہی سیلفی لینےمیں مدد دیتا۔ یہ بیک فلپ کیمرا سسٹم 3 کیمروں پرمشتمل تھا اوراب یہ کمپنی اپنےنئےفلیگ شپ فون متعارف کرانےکےلیےتیارہے۔ اسوس نےاعلان کیا گیا کہ 12 مئی کوایک ایونٹ میں نئےفونزمتعارف کرائے جائیں گے اوراس مقصد کےلیےکمپنی نےایک خصوصی ویب سائٹ بھی تیارکی ہے۔

فوٹو بشکریہ اسوس

کمپنی کےمطابق اس بارصارفین کوزیادہ بہترین کارکردگی اورکامپیکٹ سائزکی توقع رکھنی چاہیے۔ فون کےبارے میں زیادہ توعلم نہیں مگر اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسردیئےجانے کا امکان ہےجبکہ اس بارزین فون 8 اور 8 پروکےساتھ 8 منی بھی یش کیا جاسکتا ہے۔ اس سیریز میں 8 سے 16 جی بی ریم دیئےجانےکا امکان ہےجبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہوگا۔ ڈیوائسزمیں 120 ہرٹزریفریش ریٹ موجود ہوگا جبکہ پی ٹی زی کیمرا سسٹم۔ اس بار بھی کیمرا سسٹم منفرد ہوگا یا کم ازکم تصویرپر 8 کےہندسےیہی عندیہ ملتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.