ٹیکنا لوجی

ہواوے کے نئے فلیگ شپ فون کی پہلی جھلک بے نقاب

نئےفلیگ شپ پی 50 سیریزکےفونزممکنہ طورپرجون میں متعارف کرائے جائیں گے

ہواوے کےنئےفلیگ شپ فون کی پہلی جھلک بے نقاب، ہواوے کےنئےفلیگ شپ پی 50 سیریزکےفونزممکنہ طورپرجون میں متعارف کرائے جائیں گے۔ اس سیریزکےحوالےسےکافی لیکس اورخاکےسامنےآچکےہیں مگراب پی 50 کی اولین حقیقی تصاویرلیک ہوئی ہیں۔ تصاویرسے عندیہ ملتا ہےکہ یہ فون 6.3 انچ ڈسپلےسےلیس ہوگا جس کےاوپرسینٹرمیں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا موجود ہے۔ مگرزیادہ اہم بات اس کےبیک پرموجود بڑا کیمرا کٹ آؤٹ ہےجس میں 2 بڑے سرکلزمیں مجموعی طورپر 4 کیمرے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

مختلف افواہوں کے مطابق پی 50 سیریز میں سونی کا ایک انچ کا آئی ایم ایکس 800 سنسر موجود ہوگا جو کہ اس وقت دستیاب کسی بھی فون میں سب سے بڑا کیرما ہوگا۔ باقی کیمروں میں الٹرا وائیڈ، ٹیلی فوٹو اور تھری ڈی ٹی او ایف کیمرے ہوں گے۔ لیک میں ہارمونی او ایس لوگو کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ہواوے کا پہلا فون ہوگا جس میں اینڈرائیڈ کی جگہ کمپنی کا اپنا تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ہوسکتا ہے۔ اس کا مقصد گوگل کے تیار کردہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر انحصار کم کرنا ہے۔

ہواوے کی پی سیریز میں عموماً طاقتور فوٹوگرافی فیچرز کو دیا جاتا ہے جبکہ میٹ سیریز میں بزنس فیچرز پر زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ کھ لیکس کے مطابق فون میں فنگرپرنٹ سنسر اور ڈوئل اسٹیریو لاؤڈ اسپیکرز فون کے اندر نصب ہوں گے۔ ہواوے پی 50 سیریز پی 50، پی 50 پرو اور پی 50 پرو پر مشتمل ہوگی جو مئی یا جون میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.