ٹیکنا لوجی

فیس بک کا صحافیوں کے لئے روزگارکا اعلان

فی الحال اس پیشکش کےلیےفیس بک نے صرف امریکا کےفری لانس صحافیوں سےدرخواست طلب کی ہیں

فیس بک کا صحافیوں کے لئے روزگارکا اعلان ،عالمی خبررساں ادارے کےمطابق فیس بک اپنے نئے اشاعتی پلیٹ فارم کےلیےسوشل میڈیا کےذریعےپیسےکمانےکےخواہش مند صحافیوں اور لکھاریوں کے ساتھ معاہدے کرے گا۔ اس حوالےسےکمپنی کا کہنا ہےکہ ایسےصحافیوں سےمعاہدے کیےجائیں گےجوکسی معتوب کمیونٹی کےلیےآوازاُٹھانےوالےواحد شخص ہوتے ہیں یا ایسی خبریں کسی بھی وجہ سےاسٹریم میڈیا کا حصہ نہیں بن پاتی ہیں۔

فی الحال اس پیشکش کےلیےفیس بک نے صرف امریکا کےفری لانس صحافیوں سےدرخواست طلب کی ہیں۔ درخواستوں کا جائزہ مشترکہ طورانٹرنیشنل سینٹرفارجرنلسٹس اورنیشنل ایسوسی ایشن آف ہسپانک لیں گےجس کےبعد منتخب صحافیوں کوبزنس شروع کرنےکا موقع دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فیس بک کے اس اشاعتی پلیٹ فارم کا اعلان پچھلےماہ کیا گیا تھا جوفیس بک پیجزکےساتھ جڑا ہوگا جس میں صحافیوں کے لیے فری سیلف پبلشنگ ٹول بھی ہوگا جس کےذریعےصحافی نیوزلیٹرزبھی بھیج سکیں گے یا پھراسے اپنی ویب سائٹ بنانے کے لیے بھی استعمال کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.