ٹیکنا لوجی

واٹس ایپ میں انقلابی فیچرشامل کردیا گیا

یہ فیچر صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ ہر ایک کو دستیاب ہوگا

واٹس ایپ میں انقلابی فیچرشامل کردیا گیا،واٹس ایپ نے بظاہرایک چھوٹا مگرکارآمد فیچر صارفین کے لیے متعارف کرادیا ہے۔ یہ فیچر صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے اورآنے والے دنوں میں یہ ہرایک کو دستیاب ہوگا۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد چیٹس میں تصاویراور ویڈیوز کا زیادہ بڑا ویو دیکھنا ممکن ہوسکے گا۔ کمپنی کے مطابق اس فیچرسے چیٹس میں بڑے فارمیٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کو بھیجنا ممکن ہوجائے گا۔ اس فیچرکا اعلان ایک ٹوئٹ میں کیا گیا اوراسے سمجھانے کے لیے ایک ویڈیو بھی ساتھ پوسٹ کی گئی۔ اس وقت واٹس ایپ میں بھیجی جانے والی تصاویر کراپ محسوس ہوتی ہیں اور مکمل دیکھنے کے لیے ان کو کلک کرکے اوپن کرنا پڑتا ہے۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد واٹس میں پوری تصویرچیٹ کے اندرہی نظرآئے گی اوراس پر کلک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس تبدیلی کا اطلاق واٹس ایپ چیٹس میں بھیجی جانے والی ویڈیوز پر بھی ہوگا۔ بظاہر تو یہ کوئی خاص فیچر محسوس نہیں ہوتا مگر یہ ان ڈیوائسز کے لیے بہترین ہوگا جن میں ڈسپلے بڑا ہوتا ہے۔ درحقیقت آج کل زیادہ فونز میں ڈسپلے بڑا دیا جارہا ہے۔ اس نئے فیچر کو واٹس ایپ نے اپریل میں آئی او ایس ڈیوائس کے لیے متعارف کرایا تھا مگر اب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

واٹس ایپ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایپ میں اب تصاویراور ویڈیوز پہلے سے زیادہ بڑی ہوں گی، تو کوئی بھی اب نامکمل تصویر نہیں دیکھے سکے گا۔ اس سے قبل ٹوئٹر کی جانب سے ٹائم لائن میں فل ویو فوٹوز کی آزمائش شروع کی تھی۔ اس ٹیسٹ میں تمام تصاویر مکمل طور پر ظاہرہوں گی اور آدھی نظر نہیں آئیں گی۔ ابھی ٹوئٹر میں پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو مکمل کرنے کے لیے فوٹو پر کلک کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.