ٹیکنا لوجی

ناپسندیدہ کالز، گوگل صارفین کے دفاع میں سامنے آگیا

صارفین کی مدد کے لیے گوگل فون ایپ کالر آئی ڈی اناؤنسمنٹ کا فیچر لانے کی تیاری کررہا ہے

ناپسندیدہ کالز، گوگل صارفین کے دفاع میں سامنے آگیا، ناپسندیدہ کالز پرقابو پانے میں صارفین کی مدد کے لیے گوگل فون ایپ کالر آئی ڈی اناؤنسمنٹ کا فیچر لانے کی تیاری کررہا ہے جو اِن کمنگ کالزکا نام اورنمبرخود پکارے گا کہ صارفین کو نمبردیکھنے کی ضرروت نہیں ہوگی۔ کالر آئی ڈی کا یہ نیا فیچر بلاشبہ ایک بڑا اضافہ ہوگا جس کا بہت سے لوگوں کو شدت سے انتظار ہے۔ اس ضمن میں دیگر او ایم ایمز اپنے متبادل فراہم کیے لیکن گوگل فون ایپ تمام اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں دستیاب ہے اور کئی اینڈرائیڈ فونز میں ڈیفالٹ ڈائیلر بننے کی کوشش کے حوالے سے یہ ایک اہم اضافہ ہے۔

نیا فیچر اِن ایبل کرنےکےلیےصارفین کوسیٹنگزمیں جاکرگوگل فون میں کالرآئی ڈی اناؤنسمنٹ کا فیچرآن کرنا ہوگا۔ ‘اناؤنس کالرآئی ڈی’ کا آپشن ڈیفالٹ میں ڈِس ایبل کیا گیا ہےلیکن صارفین اس کےلیے ‘Always’ کےآپشن کا انتخاب کرسکتےہیں۔ اس فیچرسےصارفین کوناپسندیدہ نمبرزکواَن بلاک کرنےمیں زیادہ مدد ملےگی۔ گوگل فون کا یہ فیچراس وقت بھی زیادہ کارآمد ہوسکتا ہےجب صارفین میوزک یا کوئی آڈیو سن رہے ہیں ۔

علاوہ ازیں بینائی سے محروم افراد کےلیےیہ فیچرانتہائی انمول ثابت ہوسکتا ہےانہیں یہ فیصلہ کرنےمیں وقت نہیں لگےگا کہ آنےوالی کال کتنی ضروری یا غیرضروری ہے۔ تاہم ڈائیلرفیچرکےلحاظ سےگوگل فون کا یہ قدم بنیادی ہے۔ یہ گوگل فون ایپ میں بھلے بہت بڑا اضافہ نہ صحیح لیکن اہم اضافہ ضرور ہے۔ یہ فیچراستعمال کرنےکےلیےصارفین کوفون میں موجود گوگل فون ایپ کواپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.