ٹیکنا لوجی

ٹوئٹر نے اپنی پہلی سبسکرپشن سروس متعارف کروادی

یہ فیچر صارفین کو ٹوئٹ کرنے سے قبل ٹوئٹ میں ترمیم کرنے کے ساتھ ساتھ ایپ کا کلر تھیم بھی تبدیل کرنے کی اجازت دے گا

ٹوئٹر نے اپنی پہلی سبسکرپشن سروس متعارف کروادی‘ اس سبسکرپشن سروس کو ”بلیو“کا نام دیا گیا اور یہ فیچر ابھی صرف کینیڈا اور امریکہ میں متعارف کروا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی پہلی سبسکرپشن سروس کو بلیو کا نام دیا گیا ہے جب کہ نئے فیچر کو ابتدائی طور پر کینیڈا اور آسٹریلیا میں متعارف کروایا گیا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو ٹوئٹ کرنے سے قبل ٹوئٹ میں ترمیم کرنے کے ساتھ ساتھ ایپ کا کلر تھیم بھی تبدیل کرنے کی اجازت دے گا۔ ٹوئٹر بلیو دراصل سوشل میڈیا کمپنی کی پہلی سبسکرپشن سروس ہے جو کہ ٹوئٹر کے پلیٹ فارم پر ریونیو کے نئے ذرائع کے حصول اور اشتہارات کی فروخت کو بڑھانے کے لیے کام کرے گی۔ اس نئے فیچر کے ذریعے ٹوئٹر کے وہ صارفین جو ٹوئٹ میں ٹائپوز کو درست کرنے کے لیے ایڈٹ کا بٹن استعمال کرتے ہیں وہ اب اس فیچر کے ذریعے کچھ سیکنڈز یا منٹ کا وقت سیٹ کرکے ٹوئٹ کو پوسٹ سے قبل ان ڈو کرسکیں گے۔ نئے فیچر میں نئے بک مارک فولڈربھی شامل کیے گئے ہیں جس کے تحت صارفین محفوظ ٹوئٹس کو مزید منظم کرسکیں گے تاکہ انہیں وقت پر بآسانی تلاش کیا جاسکے۔ ٹوئٹر بلیو میں ریڈر موڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف اور طویل ٹوئٹس کو پڑھنے میں آسانی ہوگی۔ آسٹریلیا اور کینیڈا میں اس فیچر کی قیمت ماہانہ 3.49سی اے ڈی اور امریکا میں 2.99 ڈالر ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.