ٹیکنا لوجی

کیا آپ مختصرآڈیو پیغام اپنےپیاروں کو بھیج سکتےہیں؟

آڈیومیسج لکھنےکےمقابلےمیں زیادہ بہترمحسوس ہوتا ہےاورتحریرکےمقابلےمیں جذبات کوزیادہ بہترطریقےسےلوگوں تک پہنچاتا ہے

کیا آپ مختصرآڈیو پیغام اپنےپیاروں کوبھیج سکتےہیں؟ اس سوال کا جواب سامنے آگیا ،واٹس ایپ میں وائس میسج کا آپشن توکافی عرصےسےموجود ہےجس سےلوگ مختصرآڈیو پیغام اپنے پیاروں کو بھیج سکتےہیں۔ آڈیومیسج لکھنےکےمقابلےمیں زیادہ بہترمحسوس ہوتا ہےاورتحریرکےمقابلےمیں جذبات کوزیادہ بہترطریقےسےلوگوں تک پہنچاتا ہے۔ یہ ایسےافراد کےلیےبھی مددگارہوتےہیں جن کےلیےمیسج ٹائپ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ مگرکئی بارپیغام کوپورا سننےکےلیےوقت نہیں ہوتا اورایسے افراد کےلیےہی واٹس ایپ نےخاموشی سےبہترین اضافہ کیا ہے۔

اب واٹس ایپ وائس میسجزکےلیےفاسٹ پلےبیک کا آپشن دستیاب ہےجس کی مدد سےکسی پیغام کو 1.5x یا 2x اسپیڈ سےسنا جاسکتا ہے جبکہ بھیجنےوالےکی آوازبھی متاثرنہیں ہوتی۔ ٹیلیگرام میں اس طرح کا فیچرکافی عرصےسےدستیاب ہےمگرواٹس ایپ صارفین کےلیےاسے اب متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچرکواستعمال کرنےکا طریقہ جان لیں۔ اس مقصد کےلیےکسی بھی وائس میسج کوپلےکریں۔ جب میسج پلے ہوجائے گا تو ایک کونے میں 1x کے آئیکون پرکلک کرکےاس کی رفتارکو 1.5 یا 2x کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.