ٹیکنا لوجی

فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب استعمال کرنے والوں کے لئے بری خبر

نئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں سوشل میڈیا صارفین کے لیے بری خبر سامنے آ گئی۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ‏ایف ای ڈی کی تجویز دی گئی ہے۔اب صارفین کو فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب استعمال کرنے کے لیے زیادہ پیسے دینے ہوں گے۔اس ضمن میں ملنے والی تفصیل کے مطابق تین منٹ سے زائد کی کال اور انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس پیغامات پر بھی ایف ای ڈی عائد کردیا ‏گیا ہے۔

وفاقی حکومت کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے اور اس شعبے سے جائز حد ‏تک ریونیو حاصل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.