ٹیکنا لوجی

فیس بک فیچرزمیں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری

پیجزکےمالکان کو پوڈ کاسٹس اپ لوڈ کرنےکی سہولت دی جارہی ہےجس کا آغاز 22 جون سے ہوگا

فیس بک فیچرزمیں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری، فیس بک ایسا سوشل نیٹ ورک ہے جس میں ہر نئی پراڈکٹ کو مدغم کردیا جاتا ہے اور اب اس میں پوڈ کاسٹ کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پیجز کے مالکان کو پوڈ کاسٹس اپ لوڈ کرنے کی سہولت دی جارہی ہے جس کا آغاز 22 جون سے ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے پیجز کے مالکان کو ای میلز ارسال کرکے اس فیچر کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ اگر آپ فیس بک پر کسی پیج کو چلارہے ہیں تو پوڈ کاسٹ اقساط کی آر ایس ایس فیڈ کو پیج پر لنک کرسکتے ہیں جو بتدریج لوگوں کی نیوزفیڈ پر شو ہوں گی۔

فوٹو بشکریہ دی ورج

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ بہت جلد ایک اورفیچرکلپس بھی متعارف کرایا جائےگا۔ اس فیچرسےتمام سننےوالےکسی پوڈ کاسٹ قسط کےاپنےپسندیدہ لمحات دوستوں کےساتھ نیوزفیڈ پرشیئرکرسکیں گے۔ یہ غیرمتوقع اعلان نہیں، اس سےقبل اپریل میں فیس بک نےپوڈ کاسٹس سمیت متعدد آڈیو پراڈکٹس متعارف کرانےکا اعلان کیا تھا۔ حال ہی میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نےرئیل ٹائم میں بات چیت کی پراڈکٹ کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔ رواں سال کسی وقت فیس بک میں ساؤنڈ بائٹس نامی فیچرکا بھی اضافہ ہوگا۔ اس فیچرمیں مختصرآڈیو کلپس کونیوزفیڈ پرپوسٹ کیا جاسکےگا۔ یوں سمجھ لیں کہ یہ فیس بک ٹائم لائن میں وائس میسجزکا کام کرنےوالا فیچرہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.