ٹیکنا لوجی

واٹس ایپ کااینڈروئیڈ اورآئی فون صارفین کےلیےشاندارفیچرآگیا

ویب سائٹ وےبیٹا انفوکےمطابق واٹس ایپ انتظامیہ اس فیچرپرگزشتہ کئی ماہ سےکام کررہی ہے

واٹس ایپ کااینڈروئیڈ اورآئی فون صارفین کےلیےشاندارفیچرآگیا، واٹس ایپ سےمتعلق خبریں اوراپ ڈیٹس دینےوالی ویب سائٹ وےبیٹا انفوکےمطابق واٹس ایپ انتظامیہ اس فیچرپرگزشتہ کئی ماہ سےکام کررہی ہےاورجلد ہی واٹس ایپ کےاستعمال کنندگان ایک آپریٹنگ سسٹم سےدوسرے آپریٹنگ سسٹم پراپنی چیٹ کومنتقل کرسکیں گے۔

رواں سال مارچ میں ہی یہ خبرسامنےآئی تھی کہ واٹس ایپ دوآپریٹنگ سسٹمزکےدرمیان چیٹ منتقل کرنے کے فیچرپرکام کررہا ہے۔ کیوں کہ گوگل اینڈروئیڈ صارفین کےلیےچیٹ کا بیک اپ گوگل ڈرائیوپرجب کہ آئی فون کےصارفین کی چیٹ کا بیک اپ آئی کلاؤڈ پربناتا ہے۔ اوریہ دونوں ایک دوسرے کےبیک اپ کومنتقل کرنےکی اجازت نہیں دیتے اورایک موبائل سےدوسرے فون پرمنتقل ہونےصارف گوگل ڈرائیو یا آئی کلاؤڈ پرموجود واٹس ایپ کےچیٹ بیک اپ کومنتقل نہیں کرسکتے۔ آئی فون سےاینڈروئیڈ اوراینڈروئیڈ سےآئی فون پرچیٹ کس طرح منتقل ہوگی وہ درج ذیل ویڈیومیں بتایا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.