ٹیکنا لوجی

ایمرجنسی ونڈوز اپ ڈیٹ فوری انسٹال کریں ورنہ۔۔۔۔

مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کو فوری طور پر ایمرجنسی ونڈوز اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کی ہدایت کر دی۔

مائیکرو سافٹ نے ایمرجنسی ونڈوز اپ ڈیٹ فوری طور پر اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر انسٹال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔کمپنی کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں ایک سنگین سیکیورٹی خامی سامنے آئی ہے جس کے بعد یہ انتباہ جاری کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق پرنٹ نائٹ میئر نامی اس خامی سے حملہ آور صارفین کے سسٹم میں پرنٹ اسپولر سروس کے ذریعے حملہ کر سکتے ہیں۔مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ حملہ آور اس خامی سے فائدہ اٹھا کر آسانی سے پروگرامز انسٹال کرسکتے ہیں، ڈیٹا دیکھ، ایڈٹ یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں یا نئے یوزر اکاؤنٹس بناسکتے ہیں۔

یہ سیکیورٹی مسئلہ ونڈوز کے تمام سپورٹیڈ ورژنز پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور اسی وجہ سے مائیکرو سافٹ نے ایمرجنسی اپ ڈیٹ کو انتہائی ضروری قرار دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارا مشورہ ہے ان اپ ڈیٹس کو فوری طور پر انسٹال کر لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.