ٹیکنا لوجی

پاکستان :پہلی الیکٹرک موٹرسائیکل  تیارکرلی گئی

جولٹا الیکٹرک نامی کمپنی نےتیارکیا ہےجس کی جانب سےمتعدد ماحول دوست بائیکس کوبتدریج متعارف کرایا جائے گا

پاکستان میں مقامی طورپرپہلی الیکٹرک موٹرسائیکل  تیارکرلی گئی۔ اس ای بائیک کوجولٹا الیکٹرک نامی کمپنی نےتیارکیا ہےجس کی جانب سےمتعدد ماحول دوست بائیکس کوبتدریج متعارف کرایا جائے گا۔

بائیکس کے مختلف ماڈلزجے ای 70، جے ای 70 ایل، جے ای 70 ڈی، جے ای 100 ایل، جے ای 125 ایل، جے ای اسکوٹی اور جےای اسپورٹس بائیک صارفین کودستیاب ہوں گے۔

ان سب ماڈلزکی رفتاربھی مختلف ہوگی جو 10 سے 60 کلومیٹرفی گھنٹہ ہوگی اورفل چارج بیٹری پر 60 سے 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکیں گے۔ فی الحال کمپنی کی ایک ای بائیک جے ای 70 کو متعارف کرایا گیا ہے جو ماحول دوست، ایندھن فری، اسموک فری، بے آواز اورآلودگی نہیں پھیلائےگی۔

یعنی یہ موٹرسائیکل ایندھن بچانے کے لیے بہترین ہے اور اسے خاص طور پر پاکستانی صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق جے ای 70 مکمل چارج بیٹری پر 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے گی۔

فوٹو بشکریہ جولٹا الیکٹرک

ہموار سڑک پر اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ غیرہموار روڈ پر 10 سے کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ اس میں 20 اے ایچ کی پاور بیٹری ہوگی جبکہ موٹر پاور ایک ہزار واٹ ہے۔ موٹرسائیکل کی بیٹری رات بھر میں چارج ہوسکے گی اور اس دوران بجلی کا ڈیڑھ یونٹ خرچ ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بائیک میں کلچ اور گیئرز نہیں جبکہ زیادہ مینٹینیس کی بھی ضرورت نہیں۔ پاکستان میں اس ای بائیک کو پاکستان الیکٹروک وہیکل پالیسی 2020۔2025 کے تحت متعارف کرایا گیا ہے۔ اس موٹرسائیکل کی قیمت کا کوئی باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا مگر امکان ہے کہ 80 سے 90 ہزار روپے کے درمیان ہوسکتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.