ٹیکنا لوجی

ٹوئٹرپرجوابات کم کرنےپرپابندی،نیا فیچرمتعارف کروادیا گیا

نئے فیچرکا مقصد صارفین کوکسی ٹوئٹ پرلوگوں کےطنزیہ یا توہین آمیزجوابات سے تحفظ فراہم کرنا ہے

ٹوئٹرپرجوابات کم کرنےپرپابندی،نیا فیچرمتعارف کروادیا گیا، اس وقت اگرآپ ٹوئٹرپرکوئی میسج پوسٹ کرتےہیں تواس پرلوگوں کےریپلائی روکنےکےلیےپہلےسےفلٹرزآن کرنا ہوتےہیں۔ تاہم اگرٹوئٹ کرنےسےپہلےایسا نہ کریں توپھریا تواسےڈیلیٹ کرنا پڑتا ہےیا بس ایسےہی چھوڑنا پڑتا ہے۔ تاہم اب ٹوئٹرنےصارفین کےلیےاس کوزیادہ بہتربناتےہوئےایک نیا فیچرمتعارف کرایا ہے۔ اب صارفین ٹوئٹ کرنے کےبعد بھی ریپلائیزکومحدود کرسکیں گے۔ کمپنی کی جانب سےاس نئےفیچرکا اعلان ایک ٹوئٹ میں کیا گیا۔

اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو کسی ٹوئٹ پر لوگوں کے طنزیہ یا توہین آمیز جوابات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ تو اب اگر صارف کو لگے گا کہ اس کی ٹوئٹ پر لوگوں کے ریپلائیز قابل برداشت نہیں تو وہ ریپلائی فلٹر کو ٹرن آن کرکے ان کو محدود کرسکیں گے۔ یہ فیچر اس اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب حال ہی میں ٹوئٹر کے ایک ڈیزائنر نے ٹوئٹس تک مخصوص افراد کی رسائی کے حوالے سے چند کانسیپٹ فیچرز کی جھلک پیش کی تھی۔

پہلا فیچر کا نام ٹرسٹڈ فرینڈز تھا جس کا مقصد چند مخصوص افراد کو ہی ٹوئٹس تک رسائی دینا تھا۔ ٹوئٹر کے فیچر میں 2 آڈینس گروپس ہوں گے ایک ایوری ون اور دوسرا ٹرسٹڈ فرینڈز، جن میں سے کسی ایک کا انتخاب ٹوئٹ کرتے ہوئے کیا جائے گا۔ ایک اور کانسیپٹ فیچر ریپلائیز کو فلٹر کرنے کے حوالے سے ہے جس سے صارفین مخصوص الفاظ یا جملوں کا انتخاب کرسکیں گے جو وہ دیکھنا نہیں چاہتے۔

ایسا کرنے پر اگر کوئی صارف ان الفاظ یا جملوں کو استعمال کرکے اس فرد کو ریپلائی کرتا ہے یا مینشن کرتا ہے تو ٹوئٹر کی جانب سے بتایا جائے گا کہ یہ الفاظ اس فرد کی ترجیح کے خلاف ہے۔ اس فیچر سے عندیہ ملتا ہے کہ کسی فرد کو الفاظ کے استعمال سے نہیں روکا جائے گا بلکہ ان کی رسائی کو محدود کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.