ٹیکنا لوجی

اوپو کے نئے اورسستےموبائل کی خصوصیت کیا ہے؟

اوپو اے 16 کی قیمت 140 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھے جانے کا امکان ہے۔

اوپو کے نئے اورسستےموبائل کی خصوصیت کیا ہے؟ اوپو نے اپنا ایک کم قیمت اسمارٹ فون اے 16 متعارف کرادیا ہے۔ چینی کمپنی کے اس نئے فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔ اوپو اے 16 میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 35 پراسیسر موجود ہے، جس میں 8 کورٹیکس اے 53 کمپیوٹنگ کورز موجود ہے جبکہ کلاک اسپیڈ 2.3 گیگاہرٹز تک ہے۔

فون کا ڈسپلے 6.5 انچ کا ہے جس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن موجود ہے تاہم پینل کا ریفریش ریٹ 60 ہرٹزکا ہے۔ فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔ اوپو اے 16 میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو\

بلیوٹوتھ 5.0، ہیڈفون جیک اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری اس فون کا حصہ ہیں۔ یہ فون 3 بیک کیمروں پر مشتمل ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2، 2 میگا پکسل کے دیگر کیمرے ہیں۔ اوپو اے 16 کی قیمت 140 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ اوپو کی 4 اہم ترین اسمارٹ فونز سیریز ہیں، جن میں اے سیریز انٹری لیول فونز کے لیے مختص ہے۔ ایف اور رینو سیریز مڈرینج جبکہ ایکس سیریز فلیگ شپ فونز کے لیے ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے فولڈایبل فونز کے لیے جلد ایک نئی سیریز بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.