ٹیکنا لوجی

میسنجرچیٹس کےلیےساؤنڈ اموجیزکا اضافہ کتنا بہتر رہےگا؟

فیس بک نےمیسنجرکےلیےایک نئےفیچرکا اعلان کیا ہےجسےساؤنڈ موجیزکا نام دیا گیا ہے

میسنجرچیٹس کےلیےساؤنڈ اموجیزکا اضافہ کتنا بہتر رہےگا؟ ورلڈ ایموجی ڈے کےموقع پرفیس بک نےمیسنجرکےلیےایک نئےفیچرکا اعلان کیا ہےجسےساؤنڈ موجیزکا نام دیا گیا ہے۔ آسان الفاظ میں یہ ایسےایموجی ہیں جوآوازکےساتھ ہیں۔ یعنی اب اپ اپنی چیٹس کےدوران کسی کوبھی مختصرآڈیوکلپس کوویژول ایموجی کےساتھ منسلک کرکےبھیج سکتےہیں۔ ساؤنڈ موجی کی ابتدائی لائبریری میں اسٹینڈرڈ ایموجی کےساتھ ساؤنڈ کیوزجیسےڈرم رول یا ایول لافٹرجیسےساؤنڈ ایفیکٹس موجود ہیں۔ کچھ فنکاروں جیسےربیکا بلیک کےآڈیوکلپس میں اس لائبریری کا حصہ ہیں جبکہ فلموں اورٹی وی شوزکو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہےکہ وقت کےساتھ مزید ساؤنڈ ایفیکٹس اورکلپس کا اضافہ کی جائےگا۔ اگرآپ اس کواستعمال کرنا چاہتےہیں تومیسنجرپرکوئی چیٹ اوپن کریں اورپھراسمائلی فیس پرکلک کرکےلاؤڈ اسپیکرآئیکون کا انتخاب کریں۔ وہاں آپ ساؤنڈ موجیزکی لائبریری کا پریویوکرسکیں گےاورپھران کوبھیج سکیں گے۔ تاہم یہ کہنا مشکل ہےکہ آپ کےدوستوں یا گھروالوں کواس طرح کےبولتےایموجی پسند آتےہیں یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.