ٹیکنا لوجی

پوکو ایکس 3 جی ٹی کے لانچ کی تاریخ سامنے آگئی

ملائیشیا میں لائیو اسٹریم کے ذریعے 28 جولائی کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا

چینی موبائل کمپنی شیاؤمی کے ہینڈ سیٹ ریڈ می نوٹ 10 پرو کو عالمی سطح پر پوکو ایکس 3 جی ٹی کے طور پر متعارف کرانے کی تاریخ سامنے آگئی۔ پوکو ایکس 3 جی ٹی کو ملائیشیا میں لائیو اسٹریم کے ذریعے 28 جولائی کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔ خیال رہے کہ چینی ریڈمی نوٹ 10 پرو واحد موبائل فون ہے جسے پوکو ایکس 3 جی ٹی کے طور پر عالمی سطح پر متعارف کرایا جارہا ہے۔

جسے پوکو ایکس 3 جی ٹی 6.6 انچ اسکرین، 1080 پکسل ریزولیشن کی 120 ہرٹز کی ایل سی ڈی سے لیس ہوگا۔ اس موبائل فون میں ہائی-اینڈ ڈائمینش 1100 ایس او سی، تیز رفتار یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج موجود ہے لیکن اسٹوریج بڑھانے کے لیے مائیکرو ایسڈ کارڈ سلوٹ موجود نہیں ہے۔ تاہم ہائی-اینڈ چپ سیٹ کی وجہ سے پوکو ایکس 3 جی ٹی میں انڈین نوٹ 10 پرو کی طرح اے مولڈ پینل موجود نہیں ہوگا۔

اس فون میں مین کیمرا سیٹ اپ 2+8+64 میگا پکسل ہے اورسیلفی کیمرا لینز 16 میگا پکسل کا ہےجوتمام ریڈمی نوٹ 10 پروماڈلز میں موجود ہے۔ علاوہ ازیں اس فون میں اسٹیریواسپیکرز، 3.5 ملی میٹر ہیڈفون جیک، این ایف سی اور دیگرآپشنزبھی موجود ہیں۔ پوکوایکس 3 جی ٹی 5 ہزارایم اے ایچ بیٹری اور 67 واٹ فاسٹ چارچنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.