ٹیکنا لوجی

اب اسمارٹ فون نہیں بلکہ اسمارٹ عینک؛ فیس بک کابڑا اعلان

سمارٹ فونز کے بعد فیس بک کی سمارٹ گلاسز ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدلنے کے لیے تیار ہیں۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے رے بین کے تیار کردہ اسمارٹ گلاسز کو جلد متعارف کرایا جائے گا۔

فیشل ریکگنیشن سے لیس اسمارٹ گلاسز ڈیٹا بیس میں موجود معلومات کی بنیاد پر سامنے والے شخص کو پہچان سکیں گیں اور اس کی دیگر معلومات تک رسائی حاصل کرسکیں گیں۔ گلاسز میں بیلٹ ان کیمرہ بھی ہو سکتا ہے۔فیس بک کے بانی کا یہ کہنا تھا کہ گلاسز آئیکونک ہوں گے اور وہ مستقبل میں مکمل اگیومینٹڈ گلاسز کے سفر کے آغاز ہونے پرپُرجوش ہیں۔رپورٹس کے مطابق فیس بک کے اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ گلاسز کو پہننے پر صارفین کی آنکھوں کے سامنے ایک گرافک ڈسپلے آجائے گا اور صارف باآسانی کالز کرسکے گا، جبکہ اپنی پوزیشن کو لائیو اسٹریم اور فیس بک پاور اے آئی سے بہت کچھ کرسکے گا۔

واضح رہے کہ فیس بک 2017 سے رے بین کے ساتھ اس پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔ جبکہ اسمارٹ گلاسز کے بارے میں سب سے پہلے رپورٹس 2019 میں سامنے آئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.