ٹیکنا لوجی

واٹس ایپ نے ایک بار پھر ”واٹس ایپ ویب“ کے فیچر میں حیران کن تبدیلی کر ڈالی

صارفین کے لیے واٹس ایپ ویب ہمارا ایک اہم اور خاص پلیٹ فارم ہے‘ اب تک واٹس ایپ ویب پر ایک وقت میں ایک ہی بار موجود ہے

واٹس ایپ نے ایک بار پھر ”واٹس ایپ ویب“ کے فیچر میں حیران کن تبدیلی کر ڈالی‘ ان ہی فیچرز میں سے ایک واٹس ایپ کا نیا ملٹی ڈیوائس فیچر ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن صارفین کے لیے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کروایا گیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اس فیچر کے بعد واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کیا تبدیلیاں آئیں گی؟ اس نئے فیچر کے آنے کے بعد واٹس ایپ ویب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے واٹس ایپ ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین کے لیے واٹس ایپ ویب ہمارا ایک اہم اور خاص پلیٹ فارم ہے۔ ترجمان کے مطابق اب تک واٹس ایپ ویب پر ایک وقت میں ایک ہی بار موجود ہے تاہم جو چیز نئے فیچر میں سمجھنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ایک وقت میں بیک وقت چار ڈیوائسز میں واٹس ایپ کی سہولت متعارف کیے جانے سے مراد واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ، فیس بک یا پورٹل سے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک دوسرے اسمارٹ فون یا ٹیب پر واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو تھوڑا سا وقت درکار ہوگا، اس نئے فیچر کے ساتھ واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ پہلے کی طرح بلکہ اور بہتر طریقے سے کام کرے گا لیکن اگر آپ اب پی سی یا لیپ ٹاپ سے میسجز کرنا یا وصول کرنا چاہیں گے تو آپ کو انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واٹس ایپ کا نیا ملٹی ڈیوائس فیچر فون میں انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت بھی واٹس ایپ تک رسائی کی اجازت دیتا ہے۔ صارفین کو فون کو واٹس ایپ ویب سے کنیکٹ کرنے کے لیے انٹرنیٹ درکار ہوتا ہے اور بعد ازاں واٹس ایپ ویب تک رسائی کے لیے QRکوڈ اسکین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم موبائل میں انٹرنیٹ بند ہونے کی صورت میں منٹوں میں ہی ویب پر موصول ہونے والے میسیجز کا سلسلہ رک جاتا ہے لیکن اب واٹس ایپ ملٹی ڈیوائس فیچر کے متعارف کروائے جانے کے بعد اس میں تبدیلی آگئی ہے۔ اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین اب پرائمری ڈیوائس کے ساتھ 4 ڈیوائسز میں کنیکٹ ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.