ٹیکنا لوجی

پورشے خلائی دوڑ میں شامل ہو گئی؛راکٹ بنانے کا اعلان

پورشے بھی خلائی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے۔ لگژری کار ساز کمپنی نے راکٹ بنانے والی جرمن کمپنی میں 75 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کردی ہے۔

جرمن کار ساز کمپنی نے بلیو اوریجن اور اسپیس ایکس کا مقابلہ کرنے کے لیے راکٹ ساز کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے۔جرمن کمپنی ایزار ایرو اسپیس آئندہ سال کے آخر تک اپنا پہلا راکٹ مکمل کر لے گی۔ کمپنی کی جانب سے یہ دعوٰی کیا گیا ہے کہ اس کا راکٹ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ سستا اور بہتر ہو گا۔

پورش مینجمنٹ بورڈ کے رکن لوٹز میسکے نے اس حوالے سے کہا ہے کہ نقل و حرکت اور صنعتی ٹیکنالوجی پر توجہ دینے والے سرمایہ کار کی حیثیت سے  ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خلا میں لاگت سے مؤثر اور بہتر رسائی بہت سے صنعت کے شعبوں میں جدت کا باعث بنے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.